Live Updates

ْ صوبائی حکومت نے تعلیمی زبوں حالی دور کرنے کیلئے تاریخی اقدامات اٹھائے ہیں، شوکت یوسفزئی

ماضی کی حکومتوں نے تعلیمی نظام کو کھوکھلا کر دیا تھا،تحریک انصاف نے تعلیم کے حوالے سے وہ اہداف حاصل کئے ہیں جنہیں اس سے قبل حکومتیں نظر انداز کرتی رہیں، میڈیا سے گفتگو

پیر 16 اکتوبر 2017 22:44

الپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) شانگلہ‘ تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات و صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر شوکت علی یوسف زئی ۔ وزیراعلیٰ کے مشیر برائے سیاحت حاجی عبدالمنعیم نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے تعلیم ،صحت کو اولین ترجیحات میں شامل کیا ہے اور شعبہ تعلیم میں اصلاحات لائے ہیں۔

ماضی کی حکومتوں نے تعلیمی نظام کو کھوکھلا کر دیا تھا۔ تحریک انصاف نے تعلیم کے حوالے سے وہ اہداف حاصل کئے ہیں جنہیں اس سے قبل حکومتیں نظر انداز کرتی رہیں۔ خیبرپختونخوا میں پہلی بار اسمبلی سے نرسری سے ایف اے تک دینی تعلیم کو لازمی قرار دیا ہے جس پر عمل جاری ہے۔سرکاری سکولوں میں ناظرہ اور ترجمہ شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی کوشش ہے کہ اپنے اس دور میں صوبہ بھر کے مساجد میں پیش امام کیلئے تنخواہ مقرر کر سکیں۔

مدرسوں کو بھی خصوصی توجہ دے رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ان رہنمائوں نے پیر کے روز چکیسر میں منعقدہ ختم قرآن تقریب اور میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔تقریب سے تحریک انصاف سنٹر کور کمیٹی کے رکن اخترعلی چٹان۔نوازمحمودخان۔انجینئر عبدالتواب۔محمد نعمان ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر چکیسر کے دونوں مدرسوں میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں طلباء وطالبات نے قران کریم کا ختم کیا،تقریب میں شوکت یوسف زئی ۔

عبدالمنعیم نے ختم قرآن کرنے والے تمامطلباء وطالبات کو مبارک باد دی۔ شوکت یوسف زئی نے کہا کہ شانگلہ کے مختلف علاقوں کے مساجد میں سو سے زیادہ سائونڈ سسٹم لگائے گئے ہیں۔چکیسر مدرسے کیلئے پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان۔ عبدالمنعیم کا چکیسر مدرسوں کی مالی امداد سمیت تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے نرسری سے میٹرک تک تمام سکولوں میں مفت کتابوں کی فراہمی یقینی بنائی۔

پہلی بار لڑکیوں میں تعلیم کی حوصلہ افزائی کیلئے وظیفہ کی فراہمی شروع کی ہے جو جاری ہے۔گرلز سٹینڈ پروگرام،کمیونٹی بیس لڑکیوں کے سکول،آئی ٹی لیب ،اساتذہ ترغیبی پروگرام،اساتذہ کی تربیت کا اقدام، اساتذہ کی شفاف بھرتی کا نظام ،پرائمری سکولوں میں کھیل کے میدان،قدرتی آفات سے متاثرہ سکولوں کی بحالی اور تعلیم کے میدان بہت سارے دیگر اصلاحات کرکے قوم کے بچوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔

ان رہنمائوں کا کہناتھا کہ تحریک انصاف صوبہ بھر میں بہت سے مسائیل پر قابوپانے میں کامیاب ہوگیا، کرپشن مافیا کو اخری انجام تک پہنچایا، سڑکیں بحال کی، تعلیم اور صحت پر خصوصی توجہ دی، تھانہ اور پٹواری کلچر سے عوام کو چھٹکارا مل گیا، عوام نے جو مینڈیٹ دیا تھا تحریک انصاف اس پرپورا تر گیا ہے، اساتذہ کی سکولوں میں حاضری یقینی بنائی گئی ہے، سیاحت کے میدان میں بہت ترقی کرچکے ہیں، پانچ سالہ حکومت میں سرکاری ملازمین سے خوب ڈیوٹی لی گئی ، کلاس فور سے لیکر بائیس گریڈ تک افسران پہلے صرف تنخواہیں لیتے تھے اور ڈیوٹی سے غائب رہتے ، عوام ایک بارپھر اعتماد کریں تو نیا پاکستان بنایا جائیگا، جس میں رشوت ، غونڈہ گردی اور کرپشن جیسے خرابیاں نہیں ہونگی اور عوام خوش رہیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات