Live Updates

آسٹریلوی ماڈل لارا بنگل کے نام سے بنائے گئے جعلی ٹوئٹر اکاونٹ سے عمران خان پر جنسی حراساں کیے جانے کا الزام

muhammad ali محمد علی پیر 16 اکتوبر 2017 21:41

آسٹریلوی ماڈل لارا بنگل کے نام سے بنائے گئے جعلی ٹوئٹر اکاونٹ سے عمران ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر2017ء) آسٹریلوی ماڈل لارا بنگل کے نام سے بنائے گئے جعلی ٹوئٹر اکاونٹ سے عمران خان پر جنسی حراساں کیے جانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مشہور آسٹریلوی ماڈل لارا بنگل کے نام سے ٹوئٹر پر چل رہے اکاونٹ سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے متعلق کی گئی ٹوئٹس نے خاصا ہنگامہ کھڑا کیا ہے۔

(جاری ہے)

لارا بنگل کے نام سے موجود اکاونٹ سے کی گئی ٹوئٹ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ عمران خان نے 2013 میں انہیں جنسی طور پر حراساں کرنے کی کوشش کی تھی۔ تاہم اس حوالے سے معروف نیوز کاسٹر رابعہ انعم کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ لارا بنگل کے نام سے موجود جس اکاونٹ سے یہ ٹوئٹس کی گئی ہیں، وہ اکاونٹ جعلی ہے۔ یہ اکونٹ لارا بنگل کا اکاونٹ نہیں ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :