پشاور ،محکمہ ایکسائز وٹیکسیشن ونارکاٹیکس کنٹرول بورڈ نے مخبر کی اطلاع پر بروقت کاروائی کرتے ہوئے چارسدہ پشاور میں مبینہ طورپر 16 کلوگرام چرس برآمد کرلی

پیر 16 اکتوبر 2017 22:44

پشاور ،محکمہ ایکسائز وٹیکسیشن ونارکاٹیکس کنٹرول بورڈ نے مخبر کی اطلاع ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) محکمہ ایکسائز وٹیکسیشن ونارکاٹیکس کنٹرول بورڈ نے مخبر کی اطلاع پر بروقت کاروئی کرتے ہوئے چارسدہ پشاور میں مبینہ طورپر 16 کلوگرام چرس برآمد کرلی ہے ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز کی انٹیلی جنس ونگ کو اطلاع ملی تھی کہ کارخانوں مارکیٹ پشاور سے کسی بھی وقت بھاری مقدار میں چرس سمگل کی جائے گی۔

(جاری ہے)

جس پرمحکمہ ایکسائز نے مختلف جگہوں پر ناکے لگا کر تلاشی شروع کردی کہ دریں اثناء چارسدہ روڈ پر ایک آلٹو موٹرکارکی تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرکے ملزم ہلال ولد امجد علی ساکن کارخانوں مارکیٹ کو گرفتار کرکے تھانہ داؤدزئی میںان کے خلاف منشیات سمگل کرنے کا مقدمہ درج کرلیا۔ اس موقع پر باتیں کرتے ہوئے محکمہ ایکسائز کے اہلکاروں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ملک اورمعاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک کرکے دم لینگے۔

متعلقہ عنوان :