کرم ایجنسی، ملحقہ افغان علاقے نری کنڈاؤ میں امریکی ڈرون حملہ ،4 افراد ہلاک

پیر 16 اکتوبر 2017 22:43

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2017ء) کرم ایجنسی سے ملحقہ افغان علاقے نری کنڈاؤ میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے حوالے سے میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ڈرون طیاروں نے کرم ایجنسی سے متصل افغان علاقے نری کنڈاؤ میں ایک گھر کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ حملے کے نتیجے میں مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ڈرون طیاروں نے دہشت گرد کمانڈر کے زیر استعمال گھر کو نشانہ بنایا۔ مکان کے ملبے سے 4 لاشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ جاسوس طیاروں کی پروازیں اب بھی جاری ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :