کونسل بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد نے 35 ذیلی کمیٹیاںبنانے کی منظوری دیدی

پیر 16 اکتوبر 2017 22:43

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) کونسل بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد نے 35 ذیلی کمیٹیاں بنانے کی منظوری دیدی۔ ہر کمیٹی 7 اراکین کونسل پر مشتمل ہوگی۔ضرورت کے تحت مزید کمیٹیاں تشکیل دی جاسکتی ہیںمئیر و کنوینر سید طیب حسین بعد ازاں ڈپٹی مئیر سید سہیل مشہدی کے زیر صدارات منعقدہ کونسل کے عمومی اجلاس کے پہلے روز یوسی کونسلرز مقصود اور بدر عمرانی،سید افضال احمد شاہ اور پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان و تحریک آزادی و پاک فوج کے شہداء کے ایصال ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی و دعائے مغفرت کی گئی،رکن کونسل یونس خان نے رکن کونسل وسیم خان کی تائید سے صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کی جانب سے قادیانیوں کومسلمان قرار دیئے جانے کے حوالے سے بیان پر آوٹ آف ایجنڈا مذمتی قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللہ سے وزارت کا قلمدان واپس لیکر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

(جاری ہے)

قراداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی علاوہ ازیں میئر آفس،کونسل سیکشن اور بلدیہ انفارمیشن آفس کے اسٹاف کو ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ بطور بونس دینے کی منظوری دی گئی،جبکہ رکن کونسل عمران بشیر کے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلدیہ ،ورکشاپ بلدیہ اور انجنیرنگ ورکس ڈپارٹمنٹ بلدیہ سے متعلق نجمی سوالات ،رکن رومس بھٹی کے ریٹائرڈ بلدیہ ملازمین،ان کی پینشن اور سالانہ بجٹ2016-2017میں اقلیتی فنڈ کے حوالے سے نجمی سوالات رکن کونسل سید عمیر علی کے بلدیہ اسکولوں،بلدیہ ڈسپینسریوں،رکن کونسل ماجد خان کے بلدیہ ٹیکس آفس کے متعلق نجمی سوالات پر متعلقہ شعبہ جات کی جانب سے دیئے گئے جوابات زیر بحث آئے بعد ازاں ڈپٹی میئر سید سہیل مشہدی نے اجلاس کی صدارات کی رکن کونسل اعزاز حسین کے بلدیہ ڈائریکٹر پارکس اور کھیلوں کے گراونڈ سے متعلق نجمی سوالات ان کی عدم موجودگی کے باعث موخر کردئے گئے،جبکہ بلدیہ کیٹل کالونی ٹنڈو محمد خان روڈ پر سالانہ مویشی منڈی و ہفتہ وار پیڑی کے ٹھیکے ا ور سلاٹر ہاوس کی فیس میں اضافہ سے متعلق معاملات بحث و مباحثہ کے بعد منظور کرلئے گئے،خاتون رکن کونسل نسیمہ خان کی رکن کونسل نگہت ممتاز ظفر کی تائید سے بلدیہ جناح ہال کی ازسر نو تعمیر کے حوالے سے قراداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

جبکہ رکن کونسل عمران بشیر نے عبدالحفیظ فاروقی اور شہزاد ہ سلیم کی تائید سے قراداد پیش کرتے ہوئے حکومت سندھ بالخصوص بلدیاتی امور اور صوبائی وزیر بلدیات سے مطالبہ کیا کہ حیدرآباد واٹر اینڈسیوریج کے محکمہ میں ضروری مشینری مثلا جینٹنگ مشین،سیز فول لاریوں کو یقینی بنایا جائے،اراکین نے قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرلیا،رکن کونسل ماجد خان نے رکن کونسل ارشد ملک کی تائید سے قرراداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد میں جتنی بھی اراضی لیز کی ہیں اس کا تمام ریکارڈکمپیوٹرائرز کیا جائے اور جتنی بھی جعلی لیز ہے ان کی منسوخی کر کے بلدیہ کو نقصان سے بچایا جائے،قراداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی،اجلاس میں صلاح الدین ،سراج راجپوت،جاوید جبار،ہارون سانبھری،ڈاکٹر عابد،ڈاکٹر عاصم،عبدالحق،ڈاکٹر محفوظ گدی ارشدملک،اسماعیل شیخ،اشتیاق احمد، ارسلان انقلابی،محمد عرفان قریشی،شیخ محمد یقوب،اسلم پرویزایڈوکیٹ، آصف علی،فریدہ خان ،احمدی بیگم و دیگر نے بحث و مباحثہ میں حصہ لیا بعد ازاں کنوینر نے اجلاس آج منگل کو صبح 11بجے تک موخر کردیا۔