نائب امیر ضلع اقبال خان سے والدہ محترمہ کی اچانک وفات پر اظہار تعزیت

پیر 16 اکتوبر 2017 22:43

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) امیر جماعت اسلامی ضلع اٹک و چیئر مین یوسی شینکہ مولانا جابر علی خان ، ضلعی سیکرٹری جنرل میاں محمد جنید ،نائب امرائے ضلع ناصر اقبال خان، سردار امجد علی خان اور ڈاکٹر نو ر حسین ملک، ڈپٹی سیکرٹری مولانا عمر وقاص خالد محمود ،ناظم مالیات حبیب الرحمن، سید ثنا ء اللہ بخاری، لیاقت عمر ،گروپ لیڈر پی پی15محمد اقبال ملک نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں نائب امیر ضلع اقبال خان،احمد خان،عبدالسلام اور سعید خان آف اتمان زئی کی والدہ محترمہ کی اچانک وفات پر دلی اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت ،جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اورتمام لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔