سجاول میں بجلی کابحران جاری ،گرمی کے دوران اور رات کوبھی بجلی بند کرکے عوام کو پریشان کیا جانے لگا

پیر 16 اکتوبر 2017 22:41

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2017ء) سجاول میں بجلی کابحران جاری ہے ، دن کے اوقات میں گرمی کے دوران اور رات کوبھی بجلی بند کرکے عوام کو پریشان کیاجارہاہے جبکہ شہرمیں متعدد ٹرانسفارمرس درست نہ ہوسکے ہیں ،علاوہ ازیں شہریوں کا کہناہے کہ حیسکوعملہ جان بوجھ کرعوام کو پریشان کرکے ٹرانسفارمرس کی مرمت کی مدمیں ہزاروںروپے لوٹ رہاہے اور فی ٹرانسفارمرمرمت کے ساٹھ ہزارروپے تک طلب کئے جارہے ہیں ، جبکہ سجاول کے لئے منظورشدہ ٹرانسفارمرس کی تنصیب کو بھی روک دیاگیاہے ،مقامی شہریوں نے فوری طورپر نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :