کرپٹ سیاستدانوں اور نااہل حکمرانوں نے سندھ کے عوام کو مایوسی اور رسوائی کے سوائے کچھ نہیں دیا، مولانا راشد خالد محمود سومرو

پیر 16 اکتوبر 2017 22:41

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2017ء) جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل مولانا راشد خالد محمود سومرو نے کہا ہے کہ کرپٹ سیاستدانوں اور نااہل حکمرانوں نے سندھ کے عوام کو مایوسی اور رسوائی کے سوائے کچھ نہیں دیا، عوام مسائل کے دلدل میں پھنس چکا ہے، پیپلز پارٹی کی بدترین دؤر میں سندھ ترقی کے بجائے کنڈرانت میں تبدیل ہوچکی ہے، سندھ کے اندر عوام بے روزگاری، غربت کے باعث عذاب کی زندگی گذارنے پر مجبور ہے۔

اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ سندھ میں کرپشن اور لاقانونیت عروج پر ہے، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی جانب سے ووٹ اور ووٹروں کی توہین اور عوام کے ووٹ کے تقدس کو پائمال کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، جمہوری پارٹی میں بھرتی ہونے والے زرداری لیگ کے جاگیردار اور وڈیرے سندھی عوام کو اپنے غلام سمجھ رہے ہیں کبھی سندھ کے بے روزگاروں کے جذبات سے کھیلتے ہوئے نوجوانوں کو چھولے بیچنے اور اسمبلی کے اندر خاتون ممبر کے ساتھ غیر اخلاقی زبان میں بات کرتے ہیں اور کبھی ووٹر کو مخاطب ہوکر دھمکاکر کہتے ہیں کہ جن کے دماغ میں فطور ہے وہ اپنی دماغ سے ہوا نکال دیں اور کبھی ووٹروں کی توہین کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ کے نوجوانوں اور سندھی ووٹرز کی تذلیل کرنے والوں کو لغام دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے نام پر ووٹ لینے والے بدمست وڈیرے، بھوتار اور جاگیردار، نااہل حکمرانوں کو عوام کے ووٹ اور مینڈنٹ کا کوئی بھی احترام نہیں، عوام کے ووٹوں پر کے بجائے غیر جمہوری قوتوں پر یقین رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام سے ووٹ لے کر اقتدار کے مزے لینے والے حکمران سندھ کے عوام کے ووٹ کی اہمیت بتاکر اپنی ظرف ظاہر کر رہے ہیں، شہیدوں کی قرض ووٹ لینے والوں کو پارٹی سے نکالا جا جا رہا ہے انہیں انتخابات میں اپنی حیثیت اور ووٹ کی اہمیت کے متعلق پتا چل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نااہل حکمران سندھ کو اپنی جاگیر سمجھتے ہیں اور وڈیرے، بھوتار، جاگیردار ووٹرز کو اپنا ہاری سمجھتے ہیں، پیپلز پارٹی کی عوام دشمن پالیسیوں کے باعث سندھ کے تمام شہر مٹی کے ڈھیر ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :