ایس ایس پی لاڑکانہ ساجد امیر سدوزئی کی سربراہی میں لاڑکانہ پولیس کا کرمنلز کے خلاف کریک ڈائون

قتل، ڈکیتی، لوٹ مار اور پولیس مقابلوں جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری اور روپوش 21 ملزمان گرفتار، موٹرسائیکل، اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی

پیر 16 اکتوبر 2017 22:41

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2017ء) ایس ایس پی لاڑکانہ ساجد امیر سدوزئی کی سربراہی میں لاڑکانہ پولیس کا کرمنلز کے خلاف کریک ڈائون، قتل، ڈکیتی، لوٹ مار اور پولیس مقابلوں جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری اور روپوش 21 ملزمان گرفتار، موٹرسائیکل، اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سی آئی ای پولیس نے دوران گشت رتوڈیرو کے قریب جرائم پیشہ افراد سے مقابلہ کرکے دو ملزمان شوکت ابڑو اور راشد پٹھان پسٹل اور گولیوں سمیت، ولید پولیس نے نیو بس اسٹینڈ کے قریب دوران چیکنگ ملزم محرم بروہی کو پسٹل اور گولیوں سمیت، گڑھی خدابخش بھٹو پولیس نے قتل کیس میں اشتہاری ملزم منیر جاگیرانی کو گرفتار کرکے شہری عطااللہ بھٹو کی چہینی ہوئی موٹرسائیکل برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

دڑی پولیس نے دوران گشت ریلوے گدام کے قریب ملزم ہیرو عرف دلشیر شیخ کو پسٹل اور گولیوں سمیت، ڈوکری پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے ساتھ مقابلہ کرکے تین ملزمان نادر، صدام اور ذوالفقار ڈیرو کو پسٹل اور گولیاں سمیت، نوڈیرو پولیس نے سکھر روڈ سے ملزم ریاض میرانی کو پسٹل اور گولیوں سمیت، رائیس کئنال سے روپوش ملزم رفیق سومرو کو، ماہوٹا پولیس نے عاقل بائی پاس سے اشتہاری ملزم اخلاق ڈیتھو کو، لاشاری پولیس نے لبانہ سم شاخ سے روپوش ملزم معروف چانڈیو کو، اللہ آباد پولیس نے ٹینک چونک سے اشتہاری ملزم شاہنواز لغاری کو، وارث ڈنو ماچھی پولیس نے پیر مسافر کے قریب روپوش ملزم قربان کٹوہر کو، گیریلو پولیس نے دوران چیکنگ ملزم ببلو گاڈہی کو پاؤ چرس سمیت، رحمت پور پولیس نے بھینس کالونی سے ملزم بابر چانڈیو کو آدھا کلو چرس سمیت، سول لائین پولیس نے ملزم حبدار میربحر کو 10 کلو بھنگ سمیت، سچل پولیس نے سٹی ہاسپیٹل سے روپوش ملزم عزیز چانڈیو کو، ملزم واجد جاگیرانی کو 5 کلو بھنگ سمیت، دڑی پولیس نے بقاپور چیک پوسٹ سے ملزم بابر تنیو کو پاؤ چرس سمیت جبکہ حیدری پولیس نے ضلع لاڑکانہ اور ضلع قمبر شھداد کوٹ میں مطلوب ملزم ڈولو بوذدار کو گرفتار کرکے ایسے مقدمات بھی درج کرلیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :