قادیانیت کے خلاف کوئی محاذخالی نہیں چھوڑیں گے، ڈاکٹراشرف جلالی

حکمرانوں نے پاکستان کی جغرافیائی اساس کے ساتھ ساتھ نظریاتی اساس کو بھی غیر محفوظ کرنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی ہے پاکستان کو بچانے کیلئے نظام مصطفیٰ ﷺ کو تخت پر لاناہوگا،سنّی اپنی طاقت کاشیرازہ بکھیرنے کے بجائے خود کومنظم اور متحد کریںاور میدان عمل میں آئیں حکومت ختم نبوت کے بارے میں اپنامؤقف واضح کرے تاکہ قوم میں پھیلے اضطراب کو دورکیاجاسکے، ختم نبوت سنی کانفرنس سے خطاب

پیر 16 اکتوبر 2017 22:39

قادیانیت کے خلاف کوئی محاذخالی نہیں چھوڑیں گے، ڈاکٹراشرف جلالی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2017ء) تحریک پاکستان کے رہنمااور بانی ء دارالعلوم قادریہ سبحانیہ شاہ فیصل کالونی کے عرس مبارک کے موقع پر منعقدہ ختم نبوت سنّی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کنزالعلماء ،مفکر اسلام ڈاکٹرعلامہ محمداشرف آصف جلالی، میزبان صاحبزادہ مفتی محمدعبدالعلیم قادری، پاکستان سنّی تحریک کے سربراہ انجینئرثروت اعجازقادری، مرکزی جماعت اہلسنّت پاکستان صوبہ سندھ کے امیر مفتیء اعظم سندھ صاحبزادہ مفتی محمدجان نعیمی، جماعت اہلسنّت پاکستان سندھ کے امیر علامہ محمداکرم سعیدی، مفتی محمداحمدنعیمی،پیر عبدالقادرشیرازی، علامہ اشرف گورمانی، پیر سید احمدعلی شاہ سیفی، صاحبزادہ فیض الہادی قادری ودیگر نے کہاہے کہ قادیانیت کے خلاف کوئی محاذخالی نہیں چھوڑیں گے، حکمرانوں نے پاکستان کی جغرافیائی اساس کے ساتھ ساتھ نظریاتی اساس کو بھی غیر محفوظ کرنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی ہے،پاکستان کو بچانے کے لئے نظام مصطفیٰ ﷺ کو تخت پر لاناہوگا،سنّی اپنی طاقت کاشیرازہ بکھیرنے کے بجائے خود کومنظم اور متحد کریںاور میدان عمل میں آئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کا قادیانیت کو پروان چڑھانے کا خواب کبھی شرمندہء تعبیر نہیں ہوگا،عقیدہء ختم نبوت پر نقب لگانے کی کوشش کرنے والوں کو سڑکوں پر رسواکریں گے،وقت آگیاہے کہ اسلامی نظریاتی مملکت کو بچانے کے لئے مصطفیٰ کریم ﷺ کے نظام کو برسراقتدارلایاجائے،اس کے لئے قائدین اہلسنّت سرجوڑکر بیٹھیں۔مقررین نے کہاکہ ملعونہ آسیہ کی سزائے موت پرعملدرآمد میں تاخیر مسلمانوں کو تشویش میں مبتلاکررہی ہے ،مملکت کا ہر غیرت مندمسلمان ملعونہ آسیہ کو تختہء دارپر لٹکتادیکھناچاہتاہے۔

انہوں نے مطالبہ کیاکہ وفاقی وزیرقانون زاہد حامد اور الیکشن بل کی تدوین کرنے والوں کو فی الفوربرطرف کرکے ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے،ساتھ ہی اس بل کی تیاری میں شامل کمیٹی کو بھی کٹہرے میں لایاجائے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب کا وزیرقانون قادیانیوں کی حمایت میں مسلمانوں کی دل آزاری کررہاہے،ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفوراس کی زبان بندکی جائے اور حکومت ختم نبوت کے بارے میں اپنامؤقف واضح کرے تاکہ قوم میں پھیلے اضطراب کو دورکیاجاسکے۔

انہوں نے مزید کہاکہ پوری دنیامیں ایمان والوں پر عرصہء درازتنگ کیاجارہاہے لیکن اسلام کے نام بننے والی اسلامی نظریاتی مملکت میں ایمان کی جان پر حملے کئے جارہے ہیں،جو عالمی استعمار کی سازش ہے،لیکن پاکستان میں بسنے والے لاکھوں غلامان رسولﷺ استعمارکی سازش کو ناکام بناکر دم لیں گے۔اس ملک میں لبرل ازم یاسیکولرازم نہیں بلکہ نظام مصطفیٰ ﷺ کا نفاذکریں گے۔

انہوں نے کہاکہ حکمران ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچاچکے،لیکن یادرکھیں،پاکستان کی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، جب بھی ضرورت پڑی پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ وطن عزیزکی جغرافیائی سرحدوں کے محافظوں کے شانہ بشانہ ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ آج حکمران خود قانون امتناع قادیانیت کوپامال کررہے ہیں اوران کی شہہ پر منکرین ختم نبوت آئین پاکستان کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں ، مسلمانان پاکستان قادیانی سرگرمیوں کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔

اس موقع پرمقررین وشرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک میں نظام مصطفیٰﷺ کے نفاذ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اتحاد اہلسنّت کے لئے کوششیں جاری رہیں گی پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے یہاں نظام مصطفیٰﷺ رائج ہو کر رہے گااور نظام مصطفیٰﷺ ہی ہماری منزل ہے، اپنی منزل کے حصول کیلئے جانوں کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ڈاکٹراشرف آصف جلالی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وقت آگیاہے اب ملک میں چہرے نہیں نظام کوبدلاجائے گا،یہ فریضہ انجام دینے کے لئے عوام اہلسنّت اپنے قائدین کے شانہ بشانہ متحدہورہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ افسوس !اسلام کے نام پرمعرض وجودمیں آنے والے دنیاکے واحداسلامی نظریاتی ملک میں ایک جان نثارناموس رسالت کو پاکستان کے عاشقان مصطفیٰ کے دعویٰء عشق رسول ﷺکاقرض اتارنے کی پاداش میں سزائے موت دے دی گئی،حکمران یادرکھیں ان کو درپیش بحران کی اصل وجہ یہی ہے۔مقررین نے کہاکہ ملک دہشتگردی اور مسائل کاگڑھ بن چکاہے، دہشتگردوں نے مقدس مقامات ومزارات کوبھی نہیں بخشا،ملک سے انتہاپسندی اور دہشتگردی کے خاتمے کے لئے حکمرانوں کومنافقانہ طرزعمل چھوڑناپڑے گا،چھ ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کادعویٰ کرنے والوں نے ملکی معیشت کوتباہ کردیاہے ،ان کاکہناتھاکہ پاکستان کواندرونی اور بیرونی ہرطرح کے خطرات لاحق ہیں،ان خطرات سے نمٹنے کے لئے محب وطن قوتیں میدان عمل میں آچکی ہیںاب دنیاکی کوئی طاقت ہمارے پایہء استقلال میں لغزش نہیں لاسکتی۔

کانفرنس میں دارالعلوم قادریہ سبحانیہ کے فارغ التحصیل طلباء کی دستاربندی بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :