عوامی نیشنل پارٹی مظلوموں کے مسائل کے حل کے لیے کمر بستہ ہے ، سینیٹر شاہی سید

پولیو کے دو قطروں کے حوالے سے پائے جانے والے شکوک و شبہات بالکل بے بنیاد ہیں

پیر 16 اکتوبر 2017 22:39

عوامی نیشنل پارٹی مظلوموں کے مسائل کے حل کے لیے کمر بستہ ہے ، سینیٹر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی مظلوموں کے مسائل کے حل کے لیے کمر بستہ ہے ہماری دیرینہ خواہش ہے کے خاص کر پختون ہر حوالے سے مضبوط و توانا ہوں کوئی بھی اپنے بچوں کو کوئی بھی معذور دیکھنا گوارا نہیں کرسکتا ،مگر یہ المیہ ہے کہ ہمارے بچے ایسی بیماری کی وجہ سے زندگی بھر کے لیے معذور ہورے ہیں جس کا باقی دنیا نے خاتمہ کردیا ہے جس سے بچائو انتہائی آسان ہے ،باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں اے این پی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ) کے چیئر مین سینیٹر شاہی سیدنے مذید کہا ہے کہ میں تمام شہریوں خاص طور پر پختونوں سے اپیل کرتا ہوں کہ اپنے بچوں کی صحت اور زندگی کا تحفظ یقینی بنائیں،ان کو زندگی بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے دو قطرے ضرور پلوائیں،پولیو کے دو قطروں کے حوالے سے پائے جانے والے شکوک و شبہات بالکل بے بنیاد ہیں ،یہ قطرے قومی ادارہ صحت سے تصدیق شدہ اور بے ضرر ہیں لہٰذا جب بھی پولیو کی ٹیم آپ کے گھر آئے تو ان سے بھر پور تعاون کریں تاکہ ہمارے بچے تاحیات معذوری سے بچ سکیں اور ہمارا ملک پولیو سے پاک ہوسکے ۔