مریدکے ‘دو کمسن بہنیں پراسرار طور انتقال کر گئیں

پیر 16 اکتوبر 2017 22:37

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2017ء) مریدکے دو کمسن بہنیں پراسرار طور پر یکے بعد دیگرے انتقال کر گئیں ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ محنت کش محمد عظیم کی ایک سالہ بیٹی دعا فاطمہ نے جونہی فیڈر سے دودھ پیا اس کی طبیعت خراب ہو گئی اسے مریدکے ٹی ایچ کیو اسپتال لے جایا گیاجہاں وہ دم توڑ گئی اس کی میت گھر لیکر پہنچا تو دو سالہ بیٹی منتہی فاطمہ کی طبیعت بھی خراب ہو گئی جبکہ اسے بھی مریدکے ٹی ایچ کیو اسپتال لیکر گیا جایا گیا جہاں وہ بھی دم توڑ گئی دو کمسن بہنوں کی پراسرار طور پر اچانک موت سے ہنستا بستا گھر ماتم کدہ میں بدل گیا۔