مریدکے ‘نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 25 سالہ نوجوان قتل

پیر 16 اکتوبر 2017 22:37

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2017ء) مریدکے کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 25 سالہ نوجوان کو قتل کردیا ۔ بتایاگیا ہے کہ مرید کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے عابد نامی شخص کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضے میں لیکر پوسمارٹم کے لئے بھجودیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کاآغاز کردیا ۔

متعلقہ عنوان :