Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب کا مناواں میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس ،ذمہ داروں کی گرفتاری کا حکم

قانون سب کیلئے برابر ،کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ملزمان کو فی الفور گرفتار کیا جائے ‘ شہباز شریف

پیر 16 اکتوبر 2017 22:36

وزیراعلیٰ پنجاب کا مناواں میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے مناواں میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز سے رپورٹ طلب کرلی ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے فائرنگ کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت فوری کارروائی کا حکم دیاہے او رانہوںنے ہدایت کی کہ فائرنگ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کر کے فی الفور گرفتار کیاجائے۔وزیراعلی نے کہاکہ قانون سب کے لئے برابر ہے اورکسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات