سکھرڈیویلپمنٹ الائنس کا اجلاس

پیر 16 اکتوبر 2017 22:36

سکھر۔16اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء)سکھرڈیویلپمنٹ الائنس کا ایک اجلاس منعقد ہوا، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق اجلاس میں چیئرمین حاجی محمد جاوید میمن ، مشرف محمود قادری، غلام مصطفی پھلپوٹو، دوا خان، رضوان قادری، ڈاکٹر سعید اعوان، شکیل قریشی، شاہ محمد انڈھڑ، حافظ شریف ڈاڈا، منیر میمن، ظہیر بھٹی، عبدالجبار، سلیم حبیب، اصلاح الدین، ہوش محمد کٹوہر، صداقت خان، سید حسن شہید، محمد رمضان کورائی، صاحبزادہ حبیب ناصر، طالب حسین میرانی و دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں کہا گیا کہ سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس اس وقت حقیقی معنوں میں مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کر رہی ہے، کئی مسائل کے حل کا کریڈٹ سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کو جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کی کمیٹی شہری مسائل کے حوالے سے کمشنر سکھر، ڈپٹی کمشنر سکھر، ایس ایس پی اور میئر سکھر سے ملاقات کریگی اس کمیٹی میں مشرف محمود قادری، رضوان قادری، شکیل قریشی، اصلاح الدین، عبدالجبار، سلیم حبیب ، ڈاکٹر سعید اعوان، شامل ہونگے ۔اجلاس میں شریف ڈاڈا کی بہن انتقال پر فاتحہ خوانی اور مغفرت کی دعا بھی کی گئی۔