پنوعاقل کا بجٹ 75لاکھ سے بڑھا کر 4کروڑ کیا گیا ہے، اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ

پیر 16 اکتوبر 2017 22:35

پنوعاقل کا بجٹ 75لاکھ سے بڑھا کر 4کروڑ کیا گیا ہے، اپوزیشن لیڈر سید خورشید ..
سکھر۔16اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سیدخورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ پنوعاقل تعلقہ میں ڈرینج اسکیم پر کام چل رہا ہے جبکہ پنوعاقل کا بجٹ 75لاکھ سے بڑھا کر 4کروڑ کیا گیا ہے تاکہ سکھر صالح پٹ اور روہڑی کے بعد پنوعاقل میں بھی شہری سرکاری ہسپتالوں سے علاج و مفت ادویات حاصل کر سلیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب پنوعاقل میں خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے تعلقہ ہسپتال میں امراض قلب اور ڈاکٹرز کالونی سمیت دیگر علاج کی دیگر جدید سہولیات کیلئے حکومت سندھ سے دس کروڑ رپے کے فنڈ کی منظور کراکر دینے کا بھی اعلان کیا۔

پنوعاقل میں حاجی اسحاق عباسی کیجانب سے دی جانیوالی استقبالیہ تقریب میں خطاب کرتے انہوںنے کہا کہ لیڈر ہمیشہ قوم کے مجموعی مفادات کے تحت فیصلہ کرتا ہے، سکھر خیرپور اور گھوٹکی اضلاع میں چاول کی فصل پر عائد شدہ پابندی بہترین فیصلہ ہے، جس سے دیگر فضلوں میں بہتری آئیگی، ، جبکہ سیم کے باعث متعدد شہر اور گوٹھ راستے تباہ ہو رہے ہیں، پانی کے باعث فصل کم تاہم لوگوں کو نقصان زائد اٹھانا پڑتاہے، انہوںنے کہا کہ وزیر اعلی سندھ نے چاول کی پابندی کے بعد گندم اور گنا کی فصلوں کو فائدہ ہو گا، انہوںنے اپنے حلقہ کے عوام سے خطاب کرتے کہاکہ ۔

(جاری ہے)

قبل ایں انہوںنے تعلقہ ہسپتال میں آپریشن تھیٹر کا بھی دورہ کیا جہاں ہسپتال کی تزئین و آرائش و توسیع کیلئے بریفنگ دی گئی ۔