سرکاری محکموں کی غفلت کے باعث مضر صحت اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والے افراد کے ہاتھوں عوام کویرغمال بنا دیا گیا

پیر 16 اکتوبر 2017 22:34

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) سرکاری محکموں کی غفلت، لاپرواہی اور عدم توجہی کی وجہ سے ضلع ایبٹ آباد کے عوام کو گراں فروشوں اور مضر صحت اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والے افراد کے ہاتھوں یرغمال بنا دیا گیا۔ سرکاری محکمہ میں باوجود شکایات کے ہر جگہ سرعام مضر صحت پاپڑ، نمکو، دودھ، دھی زائد قیمتوں پر فروخت ہونے لگا، خیبر پختونخوا حکومت، ضلع انتظامیہ اور متعلقہ حکام فی الفور نوٹس لیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے سینئر رہنما ہزارہ ڈویژن قاری راشد محمود نے فورم برائے حقوق صارفین کے ماہانہ اجلاس کے دوران کیا۔ اس موقع پر معاشرہ کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کی چیک اینڈ بیلنس کے سسٹم کو بہتر بناتے ہوئے فوڈ اتھارٹی کا قیام عمل میں لا کر اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں چیک کو برقرار رکھنے کیلئے فی الفور عملی اقدامات کرے۔ کمشنر ہزارہ خود مارکیٹوں کا وزٹ کریں تاکہ انہیں حقائق کا علم ہو سکے، ہول سیل مارکیٹوں پر چیک ایند بیلنس بہتر بنا کر عوام کو ریلیف دیا جائے۔