ہزارہ یونیورسٹی کے بائیو کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کے سکالر رحمت زمان نے اپنے پی ایچ ڈی تھیسز کا دفاع کیا

پیر 16 اکتوبر 2017 22:34

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے بائیو کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کے سکالر رحمت زمان نے اپنے پی ایچ ڈی تھیسز کا دفاع کیا۔

(جاری ہے)

ان کے تھیسز کا عنوان Study of organometalics compound تھا جس کی ایویلویشن واشنگٹن یونیورسٹی امریکہ اور یونیورسٹی آف چائنیز اکیڈمی آف سائنسز چین کے پروفیسرز نے کی جبکہ کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر ڈاکٹر واجد رحمن گورا نے رحمت علی کے سپروائزر جبکہ بائیو کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے پروفیسر ڈاکٹر سلمان اے ملک نے ایگزامنر کے فرائض سر انجام دیئے۔

سکالر رحمت زمان نے اپنی پی ایچ ڈی کے دوران ہونے والی تحقیق کو پبلک ڈیفنس کے شرکاء کو آگاہ کیا اور ان کے سوالوں کے جواب دیئے۔ پی ایچ ڈی ڈیفنس کے موقع پر یونیورسٹی کے مختلف تعلیمی و تحقیق شعبوں کے سربراہان، لیکچررز اور سکالرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔