مجلس وحدت مسلمین کا اورنگزیب فاروقی کو ہری پور میں جلسہ سے خطاب کی اجازت دینے کے خلاف احتجاج کا اعلان

پیر 16 اکتوبر 2017 22:34

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) مجلس وحدت مسلمین نے محرم الحرام میں پابندی کے باوجود اہلسنت والجماعت کے مرکزی صدر اورنگزیب فاروقی اور عطاء دیشانی کو ہری پور میں داخلہ اور جلسہ سے خطاب کی اجازت دینے کے خلاف آئندہ جمعہ کو احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ گذشتہ روز مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ وحید عباس کاظمی نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2013ء میں مجلس وحدت کے مرکزی سیکرٹری جنرل کو اس وقت کے ڈی ایس پی اشتیاق خان اور ایس ایچ او کیڈٹ صابر نے نہ صرف ہری پور میں داخلے اور پروگرام میں شرکت سے روک دیا بلکہ ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کر لی جو آج تک موجود ہے۔

اسی طرح گذشتہ سال محرم میں ہمارے 60 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئیں اور سال رہنما تحریک انصاف یوسف ایوب خان کی مداخلت پر ڈی پی او کی موجودگی میں معاملہ طے پا جانے کے باوجود مقدمات اندراج کا سلسلہ جاری رہا اور امسال بھی گھروں کے اندر مجالس کرنے پر چھ سے زائد لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئیں اور دس بارہ سالوں سے ہونے والے کئی پروگراموں کی ضلعی پولیس آفیسر نے اجازت نہ دی جبکہ اس کے مقابلہ میں اتوار کے روز کالعدم تنظیم کی ملکی سلامتی کے خلاف کارروائیاں، ایئر بیسز اور جی ایچ کیو پر حملوں اور بینک ڈکیتیوں میں ملوث تنظیم کو دہشت گرد تنظیموں کو سرکاری پروٹوکول میں جلسہ کی اجازت دی گئی بلکہ اس سے دو علماء اورنگزیب فاروقی اور عطاء دیشانی نے جلسہ سے خطاب بھی کیا جن کے دو ماہ تک ہری پور داخلے پر پابندی عائد ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم اس غیر مساویانہ رویہ کی مذمت کرتے ہیں اور اس کے خلاف مشاورت سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے اور آئندہ جمعہ کو احتجاج بھی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :