جوتوں کے پراسرار رنگ نے انٹرنیٹ پر نئی بحث چھیڑ دی

Ameen Akbar امین اکبر پیر 16 اکتوبر 2017 21:18

جوتوں کے پراسرار رنگ نے انٹرنیٹ پر نئی بحث چھیڑ دی

جوتے کی ایک وائرل تصویر نے انٹرنیٹ پر ایک نئی بحث کا آغاز کر دیا ہے۔ بحث کا موضوع ہے کہ جوتوں کا رنگ سفید اور گلابی ہے یا سرمئی۔
اداکارہ جین لیلی نے ٹوئٹر پر جوتے کی ایک تصویر شیئر کی ہے  اور کہا ہے کہ اُن کے خیال میں جوتے کو دیکھنے اندازسے  جوتے کا رنگ تبدیل ہو جاتا ہے۔
اس کے بعد بہت سے ٹوئٹر صارفین نے بھی جوتوں کے بدلتے رنگ کے بارے میں اپنے تجربات بیان کیے ہیں۔

(جاری ہے)


یہ اپنی نوعیت کی پہلی بحث نہیں۔ اس سے پہلے لباس کے سیاہ یا نیلے  یا سفید یا سنہرا  ہونے کی بحث بھی وائرل ہو چکی ہیں۔
ایک ٹوئٹر صارف علیشاہ  نے اس مسئلےکو حل کرتے ہوئے بتایا کہ اصل فوٹو کو فلیش سے گہرا کیا گیا ہے ، جس سے گلابی اور سفید جوتا سرمئی  اور دوسرے رنگوں جیسا دکھائی دے رہا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ جوتا ویسے ہی نظر آئے گا، جیسی اس پر روشنی پڑے گی۔


متعلقہ عنوان :