Live Updates

ْ سپریم کور ٹ، عمران خان نے ایک لاکھ پاؤنڈز کی رقم سے متعلق دستاویزی ریکارڈ جمع کرادیا

پیر 16 اکتوبر 2017 22:32

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) سپریم کور ٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی عوامی عہدہ کے لئے نااہلیت سے متعلق کیس میں جواب گزار عمران خان نے ایک لاکھ پاؤنڈز کی رقم سے متعلق دستاویزی ریکارڈ جمع کرادیا ہے ، پیرکوجمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ عمران خان 2002 ء میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور اسمبلی کی مدت ختم ہونے تک پبلک آفس ہولڈر رہے تھے، انہوں نے 2008 ء کے انتخابات میں حصہ نہیں لیا لیکن 2013 ء میں وہ ایک بار پھر رکن اسمبلی منتخب ہوگئے تھے اوراب بھی عوامی عہدے پربرقرارہیں ، جواب کے مطابق عمران خان کے پاکستان میں واقع دو بینکوں میں فارن کرنسی اکائونٹس تھے، 2000 ء کے بعدان کا بیرون ملک کوئی اکاونٹ نہیں رہا، اسی مقدمہ میں جہانگیر ترین نے بھی لیز پر لی گئی اراضی کے متعلق 10جلدوں پر مشتمل ریکارڈ عدالت میںجمع کرادیا ہے جس میں رحیم یار خان لیز اراضی ،پرائیویٹ لیز پر لی گئی18ہزار500ایکڑ اراضی کا ریکارڈ فرد،انتقال،لیز ایگریمنٹ،گواہوں کے اقرار نامے و دیگر تفصیلات شامل ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات