صوبائی محتسب کا عوامی شکایات پر ازخود نوٹس ،فوری طور پر اساتذہ تعینات کرکے مذکورہ سکول کھول دیئے جائیں، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو ہدایت

پیر 16 اکتوبر 2017 22:32

کوئٹہ۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) صوبائی محتسب بلوچستان عبدالغنی خلجی کی ہدایت پر گورنمنٹ پرائمری اسکول کلی عبدالرحمن سنجرانی اور گورنمنٹ پرائمری اسکو ل کلی کوچال تحصیل دالبندین ضلع چاغی میں اساتذہ تعینات کرکے تعلیمی سرگرمیاں بحال کردی گئیں ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ مذکورہ اسکولوں کی بندش کے بارے میں صوبائی محتسب نے عوامی شکایات پر ازخود نوٹس لیکر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چاغی کو ہدایت جاری کر دی کہ فوری طور پر اساتذہ تعینات کرکے دونوں اسکول کھول دیئے جائیں ۔ جسکے بعد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چاغی نے صوبائی محتسب کو تحریری طور پر آگاہ کیا کہ مندرجہ بالا بند اسکولوں میں اساتذہ تعینات کر کے تعلیمی سرگرمیاں بحال کر دی گئیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :