سپیکر بلوچستان اسمبلی کی رکن قومی اسمبلی عبدالقہار ودان خان کی والدہ کی وفات پراظہارتعزیت

پیر 16 اکتوبر 2017 22:31

کوئٹہ۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) سپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی محترمہ راحیلہ حمید خان درانی نے رکن قومی اسمبلی عبدالقہار ودان خان کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے سوگوار خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق عطاء کرے۔