سابق کونسلر حسن ابدال حاجی شفاقت علی کے بڑے بھائی کی نمازجنازہ اداکردی گئی

پیر 16 اکتوبر 2017 22:31

حسن ابدال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) سابق کونسلر حسن ابدال حاجی شفاقت علی اورنزاکت خان کے بڑے بھائی حاجی صداقت علی خان دل کادورہ پڑنے سے انتقال کر گئے انہیںمقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میںحسن ابدال اورگردونواح سے لوگوںکی بڑی تعدادشریک ہوئی نمایاں شخصیات میںضلعی صدرپی پی پی اشعرحیات خان،ممتازکالم نویس ملک شاہداعوان،ذوالفقار حیات ایڈووکیٹ،اخترحیات عرف جانی خان،سابق تحصیل صدرتحریک انصاف حسن ابدال عادل خان طاہرخیلی،وائس چیئرمین ایم سی حسن ابدال زبیراقبال ،کونسلرزسرفرازعلی اعوان،ابرارعلی اعوان ،سیٹھ خالدمحمودودیگرشامل تھے، مرحوم کی دعائے قل کے موقع پرعلامہ منصوررضاعطاری نے اپنے خطاب میںکہاکہ مرنے کے بعد اعلیٰ اخلاق اخروی نجات کاباعث ہیںنبی مکرم ؐ کا اسوہٴ حسنہ امت کے لئے بہترین نمونہ ہے دین مبین والدین کے حقوق پربہت زوردیتاہے اسی طرح ہمسائے کے حقوق کی پاسداری بھی ہرمسلمان پر لازم ہے اس کے لئے ہمیںاپنے گردوپیش پرنظررکھتے ہوئے پڑوس میںبسنے والوںکی پریشانیوںاورمشکلات کاازالہ کرنے کی کوشش کرنی چاہئے آخرت کی تیاری کے لئے دیگرواجبات کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ اس بات کابھی خاص خیال رکھاجائے کہ ہماراکوئی عمل کسی مسلمان بھائی کی دلآزاری یاتکلیف کاباعث نہ بنے اختتامی دعاعلامہ حفیظ الرحمن عابدالازہری نے کرائی ۔