دربارِ اعظمیہ رحیمیہؒ حسن ابدال کے سالانہ عرس غوثین کی تین روزہ محافل اختتام کوپہنچ گئیں

پیر 16 اکتوبر 2017 22:31

حسن ابدال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) دربارِ اعظمیہؒ رحیمیہؒ سالک آبادشریف حسن ابدال کے مرکزی سالانہ عرس غوثین کی تین روزہ محافل اپنے اختتام کو پہنچ گئیں۔ اختتامی دعاسجادہ نشین سالک آباد شریف پیرثانی سرکارنے کرائی جبکہ جانشین دربارعالیہ پیرسلطان سرکارنے خصوصی خطاب کیا۔ اختتامی نشست میں ملک کے طول وعرض سے مریدین اور عقیدت مند ہزاروں کی تعداد میں شریک ہوئے اس کے علاوہ بیرون ممالک سے بھی مریدین ان روحانی محافل میں شامل ہوئے آخری روزدعامیں شریک ہونے والوں میں اہم سرکاری،سول ،عسکری، بیوروکریسی سے وابستہ شخصیات کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں،جیدعلماء ومشائخ عظام،کاروباری ،صحافی، قانون دان،وفاقی وصوبائی محکموںکے نمائندہ افرادشامل تھے جن میں ایم این اے بابر نواز، سابق وفاقی وزیرپی پی پی سلیم حیدر، ضلعی صدرپی پی پی اٹک اشعرحیات خان، ذوالفقار حیات ایڈووکیٹ،ڈی سی اٹک ،کرنل(ر) عاشق رسول ودیگرشامل تھے مرکزی تقریب کی نظامت کے فرائض بین الاقوامی شہرت یافتہ نقیب ومقررتسلیم صابری نے اداکئے جبکہ ایوارڈیافتہ نعت خوان محمدیوسف میمن، شاہدمحمود،پیرزادہ محمد فیضان ثانوی ودیگرنے بارگاہ رسالت مآبؐ میں ثناء خوانی کرکے محفل کی روح دوبالاکردی۔

(جاری ہے)

عرس کے موقع پر پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے جبکہ دربارانتظامیہ نے بھی سخت حفاظتی اقدامات کررکھے تھے دربارسالک آبادشریف کے سالانہ عرس غوثین کی لائیوکوریج کے لئے تمام الیکٹرانک چینلز کی خصوصی گاڑیاں الصبح ہی دربارشریف پہنچ گئیں تھیں جنہوں نے تقریب لائیوٹیلی کاسٹ کی، آخر میں مہمانوںکی تواضع پرتکلف لنگرسے کی گئی۔