ایپکا پاکستان نے اپنے جائز حقوق حاصل کرکے ثابت کردیا ہے کہ نیت صاف ہو تو منزل آسان ہوجاتی ہے،ر سید رستم زمان

پیر 16 اکتوبر 2017 22:31

حسن ابدال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) صدر تحصیل باڈی آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن حسن ابدال ر سید رستم زمان نے کہا ہے کہ ایپکا پاکستان نے اپنے جائز حقوق حاصل کرکے ثابت کردیا ہے کہ اگر نیت صاف ہو تو منزل آسان ہوجاتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ ہال حسن ابدال میں منعقد ہونے والے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں تحصیل باڈی کے تمام ممبران اور محکمہ تعلیم حسن ابدا ل کے سٹاف کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سید رستم زمان کو ایپکا حسن ابدال کا تحصیل صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی گئی اس موقع پر سینئر نائب صدر بلال رشید، جنرل سیکرٹری خلیل احمد، تحصیل آرگنائزر محمد عمران اور دیگر ممبران نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں سیدر ستم زمان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے امید کی کہ سید رستم زمان ملازمین کی فلاح وبہبود کے لیے اپنے بہترین وسائل بروئے کار لائیں گے۔

دریں اثناء تحصیل حسن ابدال کے ملازمین کی اکثریت نے تحصیل باڈی کے قیام پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کو درپیش مسائل اور مشکلات کے ازالہ کیلئے انہیں تحصیل حسن ابدال میں ایک فورم میسر ہوا ہے جس سے ان کی کارکردگی مزید بہتر ہوگی۔

متعلقہ عنوان :