ضلع اٹک میں6 نومبر کو ہونے والاجلسہ عام سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، ایمان طاہر

پیر 16 اکتوبر 2017 22:31

حسن ابدال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) چیئر پرسن ضلع کونسل اٹک ایمان طاہر نے کہا ہے کہ 6نومبر کو لالہ زار اسٹیڈیم میں ہونے والا جلسہ عام ضلع اٹک میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے یہ جلسہ ضلعی سیاست میں ٹرننگ پوائنٹ اور ضلع اٹک کی تقدیر بدلنے کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے کارکنان اس جلسہ کی کامیابی کیلئے دن رات ایک کر کے بھر پور تیاریاں کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف دیہات کے دورہ کے موقع پر میجر گروپ کے کارکنوں رہنماؤں اور خواتین کے اجتماعات سے خطاب میں کیا ایمان طاہر نے کہا کہ 6نومبر کو سب راستے لالہ زار اسٹیڈیم کی جانب جائیں گے اور ضلع بھر سے لاکھوں کی تعداد میں کارکنان اور عوام کے قافلے عمران خان اور میجر طاہر صادق کا تاریخی خطاب سننے لالہ زار اسٹیڈیم پہنچیں گے انہوں نے کہا کہ یہ جلسہ پانامہ لیکس کے بیماروں اور داغ داروں سے چھٹکارا کے لیے تاریخی اہمیت کا حامل ہے عوام ثابت کریں گے کہ ضلع اٹک میجر طاہر صادق کے چاہنے والوں کا ضلع ہے ۔