قوم کی ترقی خوشحالی کیلئے ضروری ہے تعلیم کا راستہ اپنا یا جائے ، سردار یار محمد رند

پی ٹی آئی کاسہون شریف میں ہونے والا جلسہ سندھ بلوچستان سمیت پاکستان سے چوروں لیٹروں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا ، عمائدین سے گفتگو

پیر 16 اکتوبر 2017 22:28

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) رند قومی اتحاد کے مرکزی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی رہنما سردارزادہ میر سردار خان رند نے کہا ہے کہ اقوام رند متحد ومنظم ہوکر عوام کی خدمت کے تسلسل کو برقرار رکھیں اقوام رند سندھ سمیت ملک بھر میں عوامی مسائل کے حل کیلئے ہرفورم پر آواز بلند کرے قوم کی ترقی خوشحالی کیلئے ضروری ہے تعلیم کا راستہ اپنا یا جائے باشعور قومیں تعلیم کے میدان میں ہمیشہ کامیاب ہوکر ملک وقوم کی درست سمت میں رہنما ئی کرتی ہیں اقوام رند کی فلاح وبہبود کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے سندھ کی عظیم دھرتی سہون شریف میں 22اکتوبر کو ہونے والا جلسہ عام ملکی سیاست میں اہم کردار ادا کرے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے رند ہاؤس جھنگارا سیون شریف میں مختلف علاقائی عمائدین سیاسی سماجی عوامی شخصیات سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رند قومی اتحاد کے مرکزی ترجمان میر حبیب الرحمن رند کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکناں بھی موجود تھے مرکزی چیئر مین رند قومی اتحادو پی ٹی آئی بلوچستان کے صوبائی رہنما سردارزادہ میر سردار خان رند نے کہا کہ رند قبائل سندھ بلوچستان سمیت دنیا کے کونے کونے میں اپنا منفرد رسم ورواج کی وجہ سے اہمیت کی حامل قوم سمجھی جاتی ہے جو عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے وقت کے ساتھ ساتھ اقوام رند متحد ومنظم ہوکر اپنے اپنے علاقوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کرکے اپنی قوم اور قبیلے کا نام روشن کررہی ہے سندھ بلوچستان سمیت ملک بھر میںعوام کئی مسائل کا شکار ہیں جس کے ازالہ کیلئے ہم سب نے مل جل کر کام کرنا ہے علاقائی مسائل عوامی مشکلات کا مدنظر رکھتے ہوئے رند قومی اتحاد کے ممبران اپنی صلاحیتوں کا استعما ل کرکے علاقائی مسائل کو حل کرنے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں تاکہ عوام کی خوشحالی کا مقصد پورا کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ منتخب عہدیدار اپنے اپنے علاقوں میں رند قومی اتحاد کو مکمل فعال بنائیں اور عوام کے درمیاں جاکر ان کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں وہ وقت دور نہیں جب ہم اپنی صلاحیتوں سے علاقائی مسائل کو دور نہ کرسکیں انہوں نے کہا کہ قومیں ہمیشہ تعلیم سے ہی ترقی پاتی ہیں رند قبائل تعلیم کے حصول میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ تعلیم یافتہ نوجوان ملک وقوم کی درست سمت میں رہنمائی کرسکیں اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بلوچستان سندھ سمیت ملک کے کونے کونے میں چیف آف رند سردار یار محمد رند نے جو خدمات سرانجام دیںوہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہمیں امید ہے کہ وہ ائندہ بھی اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے عوامی مسائل کو حل کرنے میں اہم رول پلے کریں گے انہوں نے کہا کہ 22اکتوبر سندھ کی عوام کیلئے اہم دن ثابت ہوگا کیونکہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ، بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند سمیت مرکزی قائدین عوامی سمندر سے خطاب کریں گے جو نہ صر ف سندھ بلکہ ملکی سیاست میں اہم کردار ادا کریں گے انہوں نے کہ سہون شریف میں ہونے والا جلسہ عام سندھ بلوچستان سمیت پاکستان سے چوروں لیٹروں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا جس میں لاکھوں افراد شرکت کرکے نااہل حکمرانوں کے خلاف اپنی آواز کو بلند کریں گے۔