خوبصورت بلوچستان میں پرامن شہری آباد ہیں محب وطن شہری اپنے علاقہ اور صوبے کی تعمیر وترقی خوشحالی میں اپنا کردارادا کریں ، سیکٹر کمانڈر ایسٹ

بنددق کسی مسئلہ کا حل نہیں قلم کو ہتھیار بنا کر اپنے بچوں کا مستقبل سنورانے کیلئے اپنی صلاحیتوں کا استعمال کریں، کوہلو کا مثالی امن بحا ل ہوچکا ہے ایف سی اور عوام کے درمیاں پائی جانے والی دوریاں ختم ہوچکی ہیں کیڈٹ و گرلز کالج کی تکمیل سے علاقہ میں تعلیم کا نیاباب روشن ہوگا، قبائلی عمائدین سے گفتگو

پیر 16 اکتوبر 2017 22:28

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) سیکٹر کمانڈر ایسٹ بریگیڈئیر محمدقذافی نے کہا ہے کہ خوبصورت بلوچستان میں پرامن شہری آباد ہیں محب وطن شہری اپنے علاقہ اور صوبے کی تعمیر وترقی خوشحالی میں اپنا کردارادا کریں بنددق کسی مسئلہ کا حل نہیں قلم کو ہتھیار بنا کر اپنے بچوں کا مستقبل سنورانے کیلئے اپنی صلاحیتوں کا استعمال کریں کوہلو کا مثالی امن بحا ل ہوچکا ہے ایف سی اور عوام کے درمیاں پائی جانے والی دوریاں اب ختم ہوچکی ہیں کیڈٹ و گرلز کالج کی تکمیل سے علاقہ میں تعلیم کا نیاباب روشن ہوگا ان خیالات کا اظہارکوہلو کا تفصیلی دورہ کرنے کے موقع پر قبائلی عوامی سیاسی شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر کمانڈنٹ میوندرائفلزامجد محمود کے علاوہ ایف سی دیگر آفیسران بھی موجود تھے بریگیڈیئر محمد قذافی نے کہا کہ پاکستان قیامت تک قائم ودوائم رہے گا پاکستان کی سلامتی خودمختیاری کیلئے پاک افواج ایف سی اور محب وطن شہری دشمن کی ہر سازش کا خاتمہ کرنا بہتر انداز سے جانتے ہیںضلع کوہلو میںایف سی اور عوام کے درمیاں دوریوں کو ختم کردیا گیا ہے تعلیم صحت پینے کے صاف پانی کی فراہمی بنانے کے ساتھ ساتھ علاقائی مسائل کو حل کیا جارہا ہے کوہلو میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے قبائلی عمائدین کا امن وامان کی بحال میں اہم کردار رہا کوہلو سمیت گردونواح میں دہشت گردوں کا قلع قمع کردیا گیا جبکہ ان کے سہولت کاروں کا پیچھا کیا جارہا ہے جلد ہی محب وطن شہریوں کی مدد سے ایسے عناصر کا بھی خاتمہ کردیا جائے گا انہوں نے کہا کہ کیڈٹ کالج اور گرلز کالج کوہلو کی تکمیل میرا اولین مشن ہے علاقائی مسائل سمیت بے روزگاری تعلیم یافتہ نوجوانوں کی فلاح وبہبود کیلئے ایف سی اور حکومت بلوچستانکے تعاون سے خصوصی پروگرامز کا آغاز جلد ہی شروع کردیا جائے گا جس سے علاقائی مسائل حل ہونگے انہوں نے کہا کہ آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم کی واضح ہدایات کے مطابق کوہلو میں عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ہمارا مقصد خوشحال اور تعلیم یافتہ کوہلو ہے جس کیلئے ہر شخص کو اپنا رول پلے کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ دشمن عناصر جو ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں ان کی سرکوبی کیلئے علاقائی عمائدین ایف سی کے ساتھ مکمل تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ علاقہ پرامن خوشحال ہوسکے بریگیڈیئر محمد قذافی نے کہا کہ علاقائی عمائدین نوجوان نسل اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں تو ہمارے کئی مسائل مشکلات کا ازالہ ممکن ہوجاتا ہے قبل ازیں کوہلو آمد پر میوند رائفل کے جوانوں نے سلامی پیش کی اور شایان شان استقبال کیا اس موقع پرکمانڈنٹ امجد محمود نے کوہلو وگردونواح میں سیکورٹی کی صورت حال ایف سی کی کارکردگی عوامی مسائل ومشکلات کے حل کیلئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیلی آگہی فراہم کی اس موقع پر قبائلی عمائدین نے بھی موجودہ صورت ھال کے بارے میں بتایا اور ایف سی کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے علاقائی مسائل کو حل کرنے کی کاوشوں خراج تحسین پیش کی۔

متعلقہ عنوان :