سیاہ فام سپر ہیرو فلم ’بلیک پینتھر‘ کا ٹریلر جاری

پیر 16 اکتوبر 2017 22:27

سیاہ فام سپر ہیرو فلم ’بلیک پینتھر‘ کا ٹریلر جاری
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2017ء) جس طرح ہولی وڈ میں سفید فام سپر ہیروز کی فلمیں مشہور ہیں، ایسے ہی ہولی وڈ میں سیاہ فام سپر ہیروز کی فلمیں بھی اپنی مثال آ پ ہیں۔ہولی وڈ میں سیاہ فام سپر ہیروز کی فلم صرف ’بلیک پینتھر‘ ہی ہے، جب کہ سیاہ فام سپر ہیروز کی متعدد فلمیں نظر آتیہیں۔ہولی وڈ میں نہ صرف سیاہ و سفید فام سپر ہیروز بلکہ خواتین سپر ہیروز کی فلمیں بھی بہت ذیادہ پسند کی جاتی ہیں۔

شائقین کی خواہش کو نظر میں رکھتے ہوئے مارول کومک سیاہ فام سپر ہیروز پر مبنی فلم ’بلیک پینتھر‘ کی تیاریوں میں مصروف ہے، جسے آئندہ برس فروری میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔امریکا میں 1960 اور 1970 کی دہائی میں شائع ہونے والے سیاہ فام سپر ہیروز کے کامک ناول ’بلیک پینتھر‘ سے ماخوذ فلم کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا، جسے چند ہی گھنٹوں میں لاکھوں افراد نے دیکھ لیا۔

(جاری ہے)

’بلیک پینتھر‘ کے 2 منٹ 17 سیکنڈ دورانیے کے ٹریلر میں سیاہ فام سپر ہیرو کو مخالفوں سے لڑتے اور الجھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔نئی فلم میں ٹی چلا یعنی بلیک پینتھر کو اپنے والد کے انتقال کے بعد طاقتور دشمنوں سے لڑتے اور الجھتے دیکھا جاسکے گا۔تیسری دنیا میں شمار ہونے والے افریقی خطے کو اس فلم میں جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس دیکھا جاسکے گا۔۔

متعلقہ عنوان :