نصیرآبادکے علاقے ربیع میں زمین کے تنازعے پرہلاک ہونیوالے مقتول خان محمد پرکانی اور 13 افراد کو زخمی کرنے والے ملزمان کی عدم گرفتاری پر پرکانی برادری کا خواتین کے ہمراہ قومی شائراہ پراحتجاج ٹریفک کی آمدورفت معطل پولیس کے خلاف سخت نعرے بازی

پیر 16 اکتوبر 2017 22:27

ڈیرہ مرادجمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) نصیرآبادکے علاقے ربیع میں زمین کے تنازعے پرہلاک ہونیوالے مقتول خان محمد پرکانی اور 13 افراد کو زخمی کرنے والے ملزمان کی عدم گرفتاری پر پرکانی برادری کا خواتین کے ہمراہ قومی شائراہ پراحتجاج ٹریفک کی آمدورفت معطل پولیس کے خلاف سخت نعرے بازی ڈیرہ مرادجمالی کے علاقے ربیع میں دو روز قبل زمین کے تنازعے پر قبائلی تصادم میں جانبق ھونے والے خان محمد پرکانی اور 13 افراد کے زخمی ھونے والے ملزمان کی عدم گرفتاری پر پرکانی قبیلے کے افراد نے خواتین اور بچوں کے ہمراہ ڈی سی چوک پر قومی شائراہ پر دھرنا دیکر احتجاج کیا جس کے باعث ٹریفک کی آمدورفت معطل ھوگئی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈاٹھارکھے تھے جس پر ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف نعرے درج تھے خواتین کا کہناتھا کہ ہمارا ایک شخص ہلاک ہوا ہے جبکہ تیرہ افرادزخمی ہوئے ہیں مگر تاحال ملزمان گرفتارنہیں کئے جا رہے ہیں ملزمان کو بااثرافراد کی پشت پناہی حاصل ہے جنہیں گرفتار نہیں کیا جارہا ہے اورپولیس ملزمان کو گرفتارکرنے کے بجائے ہمیں ہی حراساں کررہی ہے جوکہ ظلم وذیادتی کے مترادف ہے ملزمان کی عدم گرفتاری کی وجہ سے احتجاج کرنے پر مجبورہیں جبکہ ڈی ایس پی نصیب اللہ کھوسہ نے مذکراتی ٹیم کو بتایا کہ تین ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا ہے دیگر کی گرفتاری کے چھاپے مارے جارہے ہیں جنہیں جلدگرفتارکرلیا جائے گا مذاکرات کے بعداحتجاج کوختم کرکے ٹریفک کی آمدورفت کو بحال کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :