شہداء نے اپنے خون کا نذرانہ پیش کرکے عوام کی جان و مال کا تحفظ کیا ہے، ایس ایس پی قلات

پیر 16 اکتوبر 2017 22:17

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء)سپرنٹنڈنٹ آف پولیس قلات دوستین دشتی نے کہا ہے کہ شہداء نے اپنے خون کا نذرانہ پیش کرکے عوام کی جان و مال کا تحفظ کیا ہے ،ایس ایچ او شہید ماما نور بخش مینگل کی قربانیاں محکمے کیلئے بہت زیادہ ہے انکی قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتاشہید ماما نوربخش مینگل کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،ان خیالا ت کا اظہار انہوںنے قلات میں شہید ماما نوربخش مینگل کے نام سے منسوب چوک کا افتتاح کرتے ہوئے صحافیوں سے گفتگو کوتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ڈی ایس پی منظور احمد مینگل ،شہید نوربخش مینگل کے عزیز و اقارب موسیٰ خان مینگل ،میر اشفاق مینگل ،میر ضیاء الرحمان مینگل ،میرحسیب مینگل ،ریاض مینگل ،میرایاز مینگل میرحسنین مینگل سمیت دیگر بھی موجود تھے ،انہوں نے کہا کہ قلات شہر میں امن و امان کیلئے خدمات سرانجام دے رہی ہے،اور پولیس کے ساتھ عوام بھر پور تعاون کرے کیوں کہ جرائم کے خاتمے کیلئے پولیس کا عوام کے ساتھ تعاون لازمی ہے ۔

(جاری ہے)

عوام کی جان ومال کی تحفظ کیلئے پولیس کے جوان کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔