صوبائی حکومت نے بلوچستان کو ستر سال پیچھے چھوڑ دیا ہے، سابق صوبائی وزیر

قدرتی وسائل سے مالا مال ہونے کے باوجود بلوچستان کے عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں، اسد اللہ بلوچ

پیر 16 اکتوبر 2017 22:16

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) بلوچستان نیشنل پارٹی( عوامی )کے مرکزی سیکریٹری جنرل و سابق صوبائی وزیر زراعت میر اسد اللہ بلوچ نے کہاہے کہ بلوچستان ایک مالا مال صوبہ ہونے کے باوجود یہاں کے عوام آج تک تمام بنیادی سہولتوں سے محروم ہے اس محرمیوں کے خاتمہ کیلئے ہماری سیاسی مقاصد ہیں ہمارے کوئی ذاتی گروی مقاصد نہیں ہیں ،لیڈرکی ایک کوالٹی ہوتی ہے جو پورے قوم کو لیڈ کرکے انکی راہشونی کرتا ہے لیکن گزشتہ چار سالوں سے بلوچستان پر مسلط شدہ حکومت نے بلوچستان کو ستر سال پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سرے قلات تسپ ،بلوچ آباد تسپ یونٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ (عوامی)گزشتہ کئی دھائیوں سے مظلوم قوم کی حقوق کی جنگ سیاسی جمہوری آئینی اور پاکستان کے فریم ورک میں رہتے ہوئے لڑ رہی ہے ،ان پسے ہوئے طبقات استحصالی نظام اور بلوچستان کے ساتھ نابرابری کے خلاف ہمیشہ کمر بستہ سیاست کررہی ہے کبھی قوم کا سودا نہیں کیا ،بلوچستان ایک مالا مال صوبہ ہونے کے باوجود یہاں کے عوام آج تک تمام بنیادی سہولتوں سے محروم ہے اس محرمیوں کے خاتمہ کیلئے ہماری سیاسی مقاصد ہیں ہمارے کوئی ذاتی گروی مقاصد نہیں ہیں ،لیڈرکی ایک کوالٹی ہوتی ہے جو پورے قوم کو لیڈ کرکے انکی راہشونی کرتا ہے لیکن گزشتہ چار سالوں سے بلوچستان پر مسلط شدہ حکومت نے بلوچستان کو ستر سال پیچھے چھوڑ دیا ہے ،پنجگور میں چار سو کروڑ روپے تعمیر وترقی کیلئے ریلیز ہوئے ہیں لیکن انکا زمین پر کوئی نام و نشان نہیں ہے ،محکمہ زراعت ،پبلک ہیلتھ ،شعبہ صحت، لینڈ لیونگ،کے نام پر دکانداری کی گئی عوام کو انکا کوئی خبر نہیں انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوا ،انتہائی کم ریٹ کے سولر ،بور ،مختلف پروجیکٹ کے نام سے خرید ے گئے اور سرکاری ریٹ میں چار گنا زیادہ رقم وصول کرکے کرپشن کی گئی،پنجگور کے سینکڑوں تعمیراتی عمارتیں، بلیک ٹاپ روڑ اور کئی تعمیر اتی منصوبوں کو ڈبل ٹینڈر کرکے رقم لوٹا گیا، ہزاروں بلڈوزر کے لیزر گھنٹے زمینداروں کے نام سے ریلیز کئے گئے انہیں بازار میں کوڑیوں کے دام فروخت کئے ایک انتہائی تبائی پھیلائی گئی ایسی سیاسی کلچر کو رویات دی گئی جس سے قوم کو نقصان کے سوا کچھ نہیں ملا انکی گندگی کو صاف کرنا کیلئے کئی سال لگیں گے ،عوام کو ہوش کے ناخن لینا چائیے گزشتہ چار سالوں میں عوام کو کیا ملا اور گزشتہ بی این پی عوامی کے دور حکومت میں عوام کو کیا ملا ،ان کا فیصلہ کرکے ان چو ر لیٹروں کو سیاست میں بے دخل کردین ، اس دوران ضلعی آرگنائز کپٹن محمد حنیف بلوچ ،نور احمد ،نثار احمد، حاجی محمد اکبر ،منظور احمد، محمد اکبر، نسیم بلوچ، صالح جان و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :