صوبائی حکومت تعلیم اورصحت کے شعبوں کی بہتری کیلئے ٹھوس بنیادوں پر عملی اقدامات کررہی ہے،

وزیر اعلی بلوچستان ان شعبوں کیلئے مختص فنڈز میں کئی گنا اضافہ کیاگیاہے جس کے بہتر نتائج سامنے آرہے ہیں،پاکستان ایئرفورس کی جانب سے شرح خواندگی میں اضافے اورصوبے کے بچوں کوبہترتعلیم کی فراہمی کے منصوبوں میں ہرممکن تعاون کیا جائے گا، بیس کمانڈر سے گفتگو

پیر 16 اکتوبر 2017 22:16

صوبائی حکومت تعلیم اورصحت کے شعبوں کی بہتری کیلئے ٹھوس بنیادوں پر عملی ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ صوبائی حکومت تعلیم اورصحت کے شعبوں کی بہتری کیلئے ٹھوس بنیادوں پر عملی اقدامات کررہی ہے اوراس مقصد کیلئے ان شعبوں کیلئے مختص فنڈز میں کئی گنا اضافہ کیاگیاہے جس کے بہتر نتائج سامنے آرہے ہیں حکومت تعلیم اورصحت کے شعبوں میں پاک افواج کی خدمات کوقدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور پاکستان ایئرفورس کی جانب سے شرح خواندگی میں اضافے اورصوبے کے بچوں کوبہترتعلیم کی فراہمی کے منصوبوں میں ہرممکن تعاون کرے گی۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے بیس کمانڈرسمنگلی ایئربیس ایئرکموڈورمحمدندیم صابر سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، جنہوں نے پیر کے روزوزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

بیس کمانڈرسمنگلی ایئربیس نے سماجی شعبہ کی ترقی اورکوئٹہ کی خوبصورتی کی بحالی کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن اورعملی اقدامات کو قابل تعریف قراردیتے ہوئے کہاکہ سمنگلی ایئربیس میں بھی ایئرپورٹ روڈ کی خوبصورتی کے منصوبوں کی طرز پر کام کیاجارہاہے ،انہوں نے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا کہ 20نومبر2017ء کو چین کی ایئرفورس اورپی اے ایف کے اشتراک سے ایئرشو کا انعقاد کیا جارہا ہے ،جس کا مقصد سی پیک میں دونوں برادر ممالک کے تعاون اوراشتراک کو اُجاگرکرنے کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے عوام کو لڑاکاطیاروں کے مظاہرے دیکھنے کاموقع فراہم کرنابھی ہے،انہوں نے وزیراعلیٰ کوبحیثیت مہمان خصوصی ایئرشومیں شرکت کی دعوت دی،وزیراعلیٰ نے ایئرشو کے انعقاد پرمسرت کااظہارکرتے ہوئے اسے اہم پیشرفت قراردیااورکہاکہ وہ اپنی کابینہ اوراراکین اسمبلی کے ہمراہ ایئرشومیں شریک ہوں گے،بیس کمانڈر نے وزیراعلیٰ کو پاکستان ایئرفورس میں مقامی افراد کوروزگار کے مواقعوں کی فراہمی سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت سمنگلی ایئربیس کے مختلف شعبوں میں مقامی نوجوانوں کی بہت بڑی تعدادخدمات سرانجام دے رہی ہے ،جن کی کارکردگی قابل ستائش ہے،وزیراعلیٰ نے مقامی نوجوانوں کوباعزت اورباوقار روزگار کے مواقعوں کی فراہمی پر پاکستان ایئرفورس کاشکریہ اداکرتے ہوئے اس یقین کا اظہارکیا کہ روزگار کے مواقعوں کو مزید وسعت دی جائے گی۔

بعدازاں بیس کمانڈر نے وزیراعلیٰ بلوچستان کوپی اے ایف کا سوینئرپیش کیاجبکہ وزیراعلیٰ نے انہیں یادگاری شیلڈ دی۔

متعلقہ عنوان :