کرم ایجنسی میں افغان سرحدی علاقے میں گھر پر ڈرون حملہ ، 6میزائل فائر

حملے کی سرحدی حدود کے تعین اور ہلاکتوں کا اندازہ نہ ہوسکا

پیر 16 اکتوبر 2017 22:14

کرم ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) کرم ایجنسی میں افغان سرحدی علاقے میں گھر پر ڈرون حملہ ہوا، حملے میں 4سے 6میزائل فائرکئے گئے، پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق اس بات کا تعین کیا جا رہا ہے کہ یہ حملہ پاکستانی علاقے میں ہوا ہے یا افغانستان میں، تاحال ہلاکتوں کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا۔

(جاری ہے)

پیر کو نجی ٹی وی کے مطابق کرم ایجنسی میں افغان سرحدی علاقے کے قریب ڈرون حملہ ہوا، جس میں گھر کو نشانہ بنایا گیا، گھر پر 4سی6میزائل فائر کئے گئے، پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق ڈرون حملہ سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں اور اس بات کا تعین کیا جا رہا ہے کہ ڈرون حملہ پاکستانی علاقے میں ہوا ہے یا افغانستان میں ، تاحال ہلاکتوں کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا۔

متعلقہ عنوان :