امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کیپٹن حسنین نواز سمیت چار فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار

پیر 16 اکتوبر 2017 22:14

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کیپٹن حسنین نواز سمیت چار فوجی ..
لاہور۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سرا ج الحق نے گزشتہ روز کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہونے والے کیپٹن حسنین نواز سمیت چار فوجی جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ شہدا کے خاندان پوری قوم کے سر کا تاج ہیں اور وطن عزیز پر قربان ہونے والے سپوتوں نے اپنی جان دے کر پیغام دیاہے کہ ملک و قوم کا تحفظ انہیں اپنی جان سے زیادہ عزیز ہے ، انہوںنے شہدا کے لیے بلندی درجات اور ان کے خاندانوں کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :