امیر جماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق سے ایرانی قونصل جنرل کی ملاقات، علاقائی صورتحال پر تفصیلی گفتگو

پیر 16 اکتوبر 2017 22:14

امیر جماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق سے ایرانی قونصل جنرل کی ملاقات، ..
لاہور۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) لاہور میں ایران کے نئے قونصل جنرل مجید صادقی دولت آبادی نے پیر کے روز منصورہ میں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں ملکوں کے تعلقات کے علاوہ علاقائی صورتحال پر مفصل گفتگو ہوئی، سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پاکستان اور ایران سمیت خطے کے تمام مسلم ممالک کو مسائل کا سامنا ہے اور ان کا مقابلہ باہمی اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ہی کیا جاسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم سب کو کوشش کرنی چاہیے کہ مسلم ممالک کے مابین غلط فہمیاں اور اختلافات ختم ہوں،اس موقع پر ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی عبدالغفار عزیز بھی موجود تھے،امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جماعت اسلامی ایک نظریاتی جماعت ہے اور اتحاد اُمت ہماری دینی اساس ہے،ہم اس ضمن میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے، انہوں نے کہا کہ علاقے کے تمام ممالک کو مل کر خطے سے ظلم ختم کرنے کی کوشش کرنا ہو گی،ایرانی قونصل جنرل نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی نئی ذمہ داری کو کما حقہ پورا کرنے کے لیے ایران و پاکستان تعلقات کو مضبوط تر کرنے کی کوشش کریں گے، انہوں نے کہا کہ ایران نے پہلے بھی کامیابی سے خطرات کا مقابلہ کیا ہے اور ہم آئندہ بھی کامیاب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :