کوئٹہ، ایس ایچ او محمد یوسف امن و امان قائم کرکے تاجر برادری اور غریب عوام کے دل جیت لئے، میر اسد زہری

ایس ایچ او سٹی کی تعیناتی سے جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے نیندیں حرام ہو چکی ہیں

پیر 16 اکتوبر 2017 22:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2017ء) قومی امن کمیٹی برائے بین صوبائی المذاہب ہم آہنگی بلوچستان کے چیئرمین میر اسد زہری حب میں تاجر برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس ایچ او حب سٹی محمد یوسف ریکی حب میں امن و امان قائم کرنے میںکامیاب ہوئے ہیں ۔حب میں تاجر برادری اور غریب عوام کے دل جیت لئے ہیں۔ تاجر برادری نے سکون کا سانس لیا ہے جرائم اور منشیات پر کنٹرول کیا ہے ایس ایچ او سٹی محمد یوسف ریکی نے جب سے حب میں تھانہ کا چارج سنبھالا ہے جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے نیندیں حرام ہو چکی ہیں۔

اور وہ حب سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں۔اس سلسلے میں ڈی پی او لسبیلہ عبدالرئوف بڑیچ ڈی ایس پی جان محمد کھوسو کی نگرانی میں حب پولیس نے بہت سے ملزمان کو پکڑ کر جرائم اور منشیات کا خاتمہ کیا ہے میر اسد زہری نے کہا ہے کہ ایس ایچ او حب سٹی محمد یوسف ریکی کی تعینات ہونے سے حب کے تاجر برادری ار شریف شہریوں نے امن و امان قائم کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

اس وقت حب پولیس کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔حب پولیس کی نگرانی میں جرائم پیشہ افرادوں اور منشیات فروشوں کے رہائش گاہوں پر چھاپہ مار کار کردگی کھلی کتاب کی مانند ہے میر اسد زہر نے کہا ہے کہ ایس ایچ او حب سٹی محمد یوسف ریکی نے حب شہر میں امن و امان کو بہتر بنانے کیلئے حب پولیس کی بھاری نفری کو شہر میں دن رات گشت تیز کرنے کا ہدایت جاری کرتے ہوئے انہوں نے جرائم پیشہ افرادوں اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کی ہے۔

سماج دشمن وعناصر حب شہر چھوڑ کر فرارا ہوچکے ہیں۔حب کے شریف شہریوں اور تاجر برادری نے کہا ہے کہ ایس ایچ او حب سٹی محمد یوسف ریکی موضوف ایک نڈر اور بے باک پولیس آفیسر ہیں۔ وہ ایک بہادر بہترین پولیس آفیسر کے فرائض منصبی احسن طریقے سے حب میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ہم آئی جی بلوچستان ڈی آئی جی خضدار سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے پولیس آفیسر کی حوصلہ افزائی کی جائے اور ان کو اگلے عہدے پر ترقی دی جائے ۔