فیصل آباد،دس رکنی مسلح ڈاکوئو ں کا گروہ نے مقامی تاجرکے اہل خانہ کو رسیوں سے باندھ کرلوٹ لیا

پیر 16 اکتوبر 2017 22:10

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2017ء)دس رکنی مسلح ڈاکوئو ں کا گروہ نے مقامی تاجرکے اہل خانہ کو رسیوں سے باندھ کر نقدی ،قیمتی زیورات اوردیگرگھریلوسامان جن کی مالیت 30لاکھ روپے بتائی جاتی ہے لوٹ کر فائرنگ کرتے ہوئے رات کی تاریکی میںفرار ہوگئے واردات کے پورے علاقہ میں خوف وہراس آن لائن کو بتایا گیاہے کہ فیصل آباد کے نواحی علاقہ اڈا واگت کے رہائشی مقامی تاجرمیاں الطاف کے گھر گزشتہ رات اسلحہ سے مسلح دس رکنی ڈاکوئوں کاگروہ دیواریں پھلانگ کر گھس آیا اور گھر والوں کو یرغمال بنا کر تمام افراد کو رسیوں سے باندھ دیا اور گھرسے 270 عمانی ریال ، پاکستانی کرنسی 49000،زیورا ت 25تولہ سونا ،چاندی 6تولہ ،راڈو گھڑی قیمت آٹھ لاکھ،ہیرے کی انگھوٹھی مالیت 70ہزار ،ڈائمنڈ دو عدد وغیرہ جن کی کل مالیت تقریباًستائیس لاکھ بنتی ہے لے کر فائرنگ کرتے ہوئے موقع واردات سے فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

فائرنگ سے پورے علاقہ میں رے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا، چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر اہل علاقہ نے گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے کیا ہے کہ وارداتوں کی روک تھام کیلئے پولیس اور انتظامیہ کوموثر حکمت عملی اپنانا چاہیے جس سے عوام کو جان و مال کا تحفظ ہوسکے ۔