سیاسی یتیم اداروں کے درمیان ٹکرائو کی خواہش رکھ کر اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں،چوہدری محمدریاض

پیر 16 اکتوبر 2017 22:03

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) سیاسی یتیم اداروں کے درمیان ٹکرائو کی خواہش رکھ کر اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں عمران خان اورشیخ رشید کٹھ پتلی کا کردار ادا کررہے ہیں ان خیالات کااظہار سابق صوبائی وزیر چوہدری محمدریاض نے گزشتہ روز پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کچھ مایوس سیاسی یتیم ملک میں منتخب حکومت کیخلاف سازشوں میں مصروف اور اداروں کے درمیان متنازعہ بیانات دے کر ٹکرائو کی فضا پیدا کرکے اپنے مقاصد حاصل کرناچاہتے ہیں لیکن انہیں مایوسی ہوگی چوہدری ریاض نے کہا کہ پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر ڈالنے کا کریڈٹ نوازشریف کو جاتا ہے آمدہ الیکشن میں ن لیگ ایک مرتبہ پھر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے حکومت بنائے گی۔