اسلام کا اصل تشخص ہی پاکستان کی پہچان ہے،مرتضیٰ جاوید عباسی

پیر 16 اکتوبر 2017 22:03

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ اسلام کا اصل تشخص ہی پاکستان کی پہچان ہے، پاکستان نے کھیلوں کے تما م شعبوں میں دنیا بھر میںجوانمردی سے کامیابی کے جھنڈے گاڑھے ہیں قومی ثقافت ہمارا ورثہ ہے۔

(جاری ہے)

۱یسے وہ تمام لوگ لائق تحسین ہیں جنھوں نے پاکستان کی ثقافت کو زندہ رکھا ہوا ہے اور نیزہ بازی جیسا کھیل آج بھی مقبول ترین کھیل ہے، نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اپنی توانیاں انٹرنیٹ یا فضول کاموں کی بجائے تعلیم اور جسمانی نشو نما کے لیے کھیلوں پر مرکوز کریں اور ملک و قوم کا نام روشن کریں انھوں نے مندرہ تا بھاٹہ چوک پنڈوڑی روڈ کی خستہ و زبوحالی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی از سر نو تعمیر کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کی یقین دھانی کرائی ان خیالات کا اظہار انھوں نے بھاٹہ کے مقام پر جنرل کونسلر ر۱جہ ۱نیس جنجوعہ۱ور ماسٹر ۱دریس جنجوعہ کی جانب سے منعقدہ سالانہ ثقافتی میلہ جشن نیزہ بازی کے موقع پوزیشن ہولڈرز میں ٹرافیاں تقسیم کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص ، ڈپٹی میئر اسلام آباد سید ذیشان نقوی ،ممبر صوبائی اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی ،سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض ،پیر سید تصدق بخاری آف دلمی شریف ،پیر سید مسکین بخاری آف حصال شریف ،ریئس آف گو جر خان راجہ عزیز و دیگرکے علاوہ پنجاب بھر کے معروف نیزہ باز کلبوں نے بھر پور شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :