ْحضرو پولیس نے ساڑھے تین کلو چرس اور ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد کرکے 4ملزمان کو گرفتار کر لیا

پیر 16 اکتوبر 2017 22:03

ْحضرو پولیس نے ساڑھے تین کلو چرس اور ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد کرکے ..
حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) حضرو پولیس نے ساڑھے تین کلو چرس اور ایک کلو سے زیادہ ہیروئن پکڑ کر 4ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او اٹک عبادت نثار اور ڈی ایس پی سرکل حضرو راجہ فیاض الحق کی طرف سے منشیات کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران پولیس چوکی غورغشتی کے انچارج جاویدا قبال نے ایاز سے 13سو گرام چرس ،تھانہ حضرو کے ایس آئی زبیر حیات نے عمران سے 13سو گرام چرس ،پولیس چوکی ہٹیاں کے انچارج ازرم خان نے یاسر سے 12سو گرام اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن جبکہ ایس آئی سہیل محمد خان نے سہیل سے 1105گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے اٹک میں حال ہی میں تعینات ہونیوالے ڈی پی او عبادت نثار نے بھی جہاں منشیات فروشوں کے خلاف گھیراتنگ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں وہی اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے بھی احکامات جاری کیے ہیں عوامی حلقوں نے سرکل حضرو میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں شروع کروانے پر ڈی پی اواٹک اور ڈی ایس پی سرکل حضرو خراج تحسین پیش کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :