پارٹی کو کیپٹن (ر) صفدر کے بیان پر ایکشن کا سوچنا چائیے، وزیر خارجہ خواجہ آصف

پیر 16 اکتوبر 2017 20:40

پارٹی کو کیپٹن (ر) صفدر کے بیان پر ایکشن کا سوچنا چائیے، وزیر خارجہ خواجہ ..
اسلام آباد:(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر2017) پاکستان کے وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کیپٹن (ر) کے حوالے سے بیان سامنے آگیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کی الگ سوچ ہے انکی سوچ سے پارٹی کا کوئی تعلق نہیں البتہ وہ خود کیپٹن (ر) صفدر کے بیان کو سپورٹ نہیں کرتے جبکہ انکا مزید کہنا تھا کہ پارٹی کو کیپٹن (ر) صفدر کے بیان پر ایکشن کے لیے سوچنا چائیے۔

(جاری ہے)

مزید گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وہ گھر ٹھیک کرنے کے بیان پراب بھی قائم ہیں تاہم انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو بتاداکہ ان سے دوستی گھاٹے کا سودا ہے تاہم اگر وہ دوستی رکھنا چاہتے ہیں تو تعلقات بہتر ہونا ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :