وزیر اعلی شکایت سیل کے چیئرمین حسین احمد خٹک کا تمام عہدوں سے استعفیٰ نامنظور، دوبارہ فعال کردارا دا کرنے کی ہدایت

پیر 16 اکتوبر 2017 21:56

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخو اپرویز خان خٹک نے وزیر اعلی شکایت سیل کے چیئرمین حسین احمد خٹک کا تمام عہدوں سے استعفیٰ نامنظور کردیا۔ اوران کودوبارہ فعال کردارا دا کرنے کی ہدایت کی اس کے تمام گلے شکوے اور تحفظات دور کردئیے۔ جبکہ حسین احمد خٹک کو ضلع کونسل کی تمام محکموں کی کمیٹیاں فعال کرنے اور ڈی سی افس نوشہرہ میں ضلع ناظم نوشہر ہ کی موجودگی میں خصوصی اجلاس بلانے کی ہدایت کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی شکایت سیل کے چیرمین حسین احمد خٹک نے گزشتہ ہفتے اپنے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیاتھا اور اپنا استعفیٰ ضلع ناظم نوشہرہ لیاقت خان خٹک اور وزیر اعلیٰ کو ارسال کردیاتھا۔ جس پر وزیر اعلی پرویز خان خٹک نے ضلع ناظم نوشہر ہ لیاقت خان خٹک اور ایم پی اے میاں خلیق الرحمن اور ایم این اے ڈاکٹر عمران خٹک کی موجودگی میں حسین احمد خٹک کے ساتھ مذاکرات کیے۔

(جاری ہے)

پرویز خا ن خٹک نے حسین احمد خٹک کے تمام تحفظات اور گلے شکوے سنیں۔ اورموقع پر احکامات جاری کئے۔ حسین احمد خٹک کے تمام استعفے نامنظورکر دیے۔ اورحسین احمد خٹک کودوبارہ فعال کر دار ادا کرنے کی ہدایت کی۔ اس سلسلے میں جلوزئی جنازہ گاہ کو حسین احمد خٹک کی مرضی سے تعمیر کرنے اور خصوصی ترقیاتی فنڈ کا اعلا ن کیا اور ان کوہدایت کی کہ نہ صرف جلوزئی میں پورے ضلع میں معیاری کام پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے غیر معیاری کاموں ناقص میٹریل کاسخت نوٹس لیا جائے۔میاں خلیق الرحمن ڈاکٹر عمران خان کو ہدایت کہ جلوزئی کی تنظیم اور خالدخان اف جلوزئی اور حسین احمد خٹک تمام کو اپس میں بیٹھا کر غلط فہمیاں دور کرنے کی ہدایت کی۔ ضلع بھر میں تما م کمیٹیاں کو فعال کرنے کی بھی ہدایت کی۔