تحصیل ناظم اور تحصیل نائب ناظم نوشہرہ کے انتخاب کے لیے کل میدان سجے گا

پیر 16 اکتوبر 2017 21:56

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء)تحصیل ناظم اور تحصیل نائب ناظم نوشہرہ کے انتخاب کے لیے کل میدان سجے گا تحصیل کو نسل ہال میں انتخابات منعقد ہونگے امیدوار صبح دس بجے تک کا غذات نامزدگی جمع کرائیں گے گیارہ بجے کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی ایک بجے ووٹنگ کرائی جائے گی۔ پی ٹی ائی نے تحصیل ناظم کے لیے احدخٹک اور نائب ناظم کے فواد خان کونامزد کرلیا گیا عوامی نیشنل پارٹی اکیلے ا پوزیشن کا کردار اد کریں گی جمعیت نے بھی تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریٹرنگ افیسر نوشہر ہ جمشید خان نے الیکشن کمیشن اف پاکستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق تحصیل ناظم اور تحصیل نائب ناظم نوشہرہ کے انتخابات کو حتمی شکل دے دی الیکشن افیسر حفیظ الدین اور ریٹرنگ افیسر جمشید خان کے مطابق آج ہونے والے انتخابا ت کو آخری شکل دے دی گئی تحصیل ہال میں پولنگ اسٹیشن قائم کردیا گیا امیداوروں کو فارم نامزدگی کی فراہمی شروع کردی گئی ۔

(جاری ہے)

الیکشن کی تمام کاروائی اج بروز منگل 17اکتوبر کو تحصیل میونسپل ایڈ مینسٹریشن آفس میں ہوگی پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل کونسلرز کا اہم اجلاس زیر قیادت ضلع ناظم نوشہرہ لیاقت خان خٹک منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک نے خصوصی طور پر شرکت کی۔اجلاس میں تحریک انصاف کے اکیس جماعت اسلامی کے دو جے یوائی ف کے چار کونسلروں نے شرکت کی۔

جے یوائی کے ڈاکٹر گوہر علی، مولانا سلمان اور مولانا عمران الحق اور خاتون کونسلر تحریک انصاف کی حمایت کردی اس موقع پر لیاقت خان خٹک کے صاحبزاے احد خٹک کوتحصیل ناظم اور فواد خان کونائب ناظم کے لیے نامز کردیا۔ اس طرح اے این پی اکیلے پوزیشن کرے گی۔ جب اے این پی کے ممتاز خان کی حمایت بھی پی ٹی ائی کے امیدوار کوحاصل ہے۔ اس طرح احد خٹک اور فواد خان کو تیس کے ایوان اٹھائیس ممبران کی حمایت حاصل ہوگی پرویز خٹک نے تحصیل کونسلر کاشکریہ ادایا اور خصوصاجماعت اسلامی اور جے یوائی کے ممبران کو خراج تحسین پیش کیا کہاانھوںنے ہم پر بھرپور اعتما دکیا۔

نوشہرہ ہمارا گھر ہے۔ اور اس میں ہم نے کبھی اپوزیشن نہیںکی انھوں نے لیاقت خٹک کو ہدایت کہ وہ تمام ممبران کوبرابر فنڈ دیں خصوصا خواتین یوتھ کونسلر اقلیتی ، جے یو ائی جماعت اسلامی کے ممبران کوبرابر کے فنڈ فراہم کریں گے۔ تاکہ نوشہرہ ترقی کرے پرویز خٹک نے کہا کہ تمام ویلج ناظمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے دیہاتوں قصبوں کی صفائی اور ستھرائی پر توجہ دیں گے۔

کیونکہ صفائی نصف ایمان ہے۔ اوراس کے لیے وہ لیبر بھرتی کریں ۔ انھوں نے ہر یونین کونسل کی سطح دو چھوٹے ٹریکٹر اور سوزوکی پک اپ خریدنے کااعلان کیاتاکہ ہر یونین کونسل کی سطح پرصفائی کے نظام کو بہتر کیا جاسکے۔پرویز خٹک نے تحصیل کونسلر پرزور دیا کہ وہ اپنے شہروں اور یونین کونسلز کی صفائی پر توجہ دیں اور ترقیاتی منصوبوں کی خود نگرانی کریں۔ اورتما م کمیٹیوں میں فعال کردار ادا کریں۔ اور لوکل گورنمنٹ ارڈیننس پر من وعن عمل کریں۔صوبائی حکومت بھرپور تعاون کرے گی۔