عمران کوتنقید کی بجائے اپنی کارکردگی دکھانی چاہئے،امیرمقام

پیر 16 اکتوبر 2017 21:56

عمران کوتنقید کی بجائے اپنی کارکردگی دکھانی چاہئے،امیرمقام
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ عمران کو تنقید کی بجائے اپنی کارکردگی دکھانی چاہئے، حلقہ پی کی85 کے تین بنیادی مسائل حل کردیئے ہیں، بحرین کالام روڈبمعہ22پل کے چھ کنٹریکٹ ہوچکے ہیںاورٹھیکیداروںنے اپنے کام کاآغازکردیاہے جن پرگیارہ ارب روپے کی لاگت آئیگی۔

انہوںنے کہاکہ چارارب روپے کی لاگت سے چکدرہ سے فتح پورکا بھی ٹینڈرایوارڈہوچکا ہے جس پرکام برق رفتاری سے جاری ہے،اسی طرح مدین گرڈدوبارہ فعال کردیا گیاہے جس سے عوام مستفیدہورہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ آج بحرین کالام کے عوام کیساتھ نادرہ دفترقائم کرنے کے وعدے کوبھی عملی جامہ پہنایاگیا،مینڈیٹ ملے بغیرعوام کی فلاح وبہبودکے منصوبے پائیہ تکمیل تک پہنچائے ہیں جبکہ50ہزارووٹ لینے والے بھی اپنی ساڑھے چارسال کی کارکردگی عوام کے سامنے پیش کریں،عوام جھوٹے اعلانات پریقین نہیںرکھتے،یہ میری دلی خواہش ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اگرموقع دیاتوسوات کوحقیقی معنوںمیںسوئٹزرلینڈبنائوںگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے بحرین میںنادرادفترکے افتتاح کے بعدجلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرتوروال کی کئی شخصیات نے اپنے سینکڑوںساتھیوںسمیت پاکستان مسلم لیگ(ن) میںشمولیت کااعلان کیا۔ وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام حلقہ پی کے 85میںخوبصور ت اوردلفریب جھیل ہیںجہاںپرعوام کی رسائی ممکن نہیںہے مگر صوبائی حکومت نے اس کیلئے کوئی اقدامات نہیںاٹھائے تاکہ سیاحت کوفروغ مل سکے،انشاء اللہ ہماری حکومت آنے کے بعدیہاںپر سیاحت کاایک نئے دورکاآغازہوگا۔انہوںنے سیاست کوعبادت سمجھ کرکررہے ہیںاورعوام کے مسائل ومشکلات کے حل کیلئے حت الامکان جدوجہدکررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :