Live Updates

عمران خان ملکی ترقی کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ ہے،غلام علی

پیر 16 اکتوبر 2017 21:56

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) جے یوآئی کے مرکزی رہنما حاجی غلام علی نے کہاہے کہ جوںجوںعام انتخابات قریب ترآ رہے ہیں پی ٹی آئی اپنی ناکامی کوچھپانے کی وجہ سے بوکھلاہٹ کاشکارہورہی ہے،جس کاثبوت یہ ہے کہ اب اس کے ممبران صوبائی اسمبلی میں اس کیخلاف آوازیں بلندکررہے ہیںجبکہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے قول وفعل میں تضاد کاعالم یہ ہے کہ ساری عمر ایم کیوایم کوگالیاںدینے والوںنے اپوزیشن لیڈربننے کیلئے ایم کیوایم سے گٹھ جوڑکرلیا۔

حاجی غلام علی نے مزیدکہاکہ عمران خان اس ملک کیلئے بہت بڑے رسک کے طورپرسامنے آئیںکیونکہ انہوںنے اپوزیشن لیڈرکاعہدہ ہتھیانے کیلئے جس طرح ایم کیوایم سے دوستی کی ہے،اس کودیکھتے ہوئے خدشہ ہے کہ خدانخواستہ اقتدارمیںآنے کیلئے وہ ملک دشمنوںسے سا زبازکرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کے چیئرمین غیراسلامی قوتوںکے اشاروںپرعمل پیراہیں،پی ٹی آئی کی ناکام حکومت نے صوبے کودیوالیہ کردیاہے،خزانہ میں ملازمین کودینے کیلئے پیسے نہیںہیں،ترقیاتی سکیمیں ہوامیںمکمل ہورہی ہیںجن کاحقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے،پنجاب حکومت کے میٹرو بس منصوبے پرتنقیدکرنیوالوںنے پشاوربس ریپڈٹرانزٹ کیلئے ہاتھوںمیں کچکول لے کرگھوم رہے ہیں،جس نے ثابت کردیاہے کہ عمران خان بغیرتحقیق کے کردارکشی اورتنقیدکرتے ہیںاگرمیٹرو بس منصوبہ اتناہی برامنصوبہ تھاتوپشاورمیں اسے کیوں شروع کیاجارہاہے،عمران خان مخالفین کوکرپٹ اوراپنے بدعنوان ساتھیوںکوپارساسمجھتے ہیں،این اے فورمیں ضمنی الیکشن کیلئے سرکاری مشینری کابے دریغ استعمال کیاجارہاہے،الیکشن کمیشن کواس کانوٹس لیناچاہیے،تحریک انصاف کی ناکام حکومت کوچاہیے کہ جس طرح این اے فور کے ضمنی الیکشن کیلئے جدوجہدکررہی ہے ڈینگی مچھرکوقابوکرنے کیلئے اتنی ہی تندہی سے کام کرے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :