کالجز اساتذہ کی جانب سے مطالبات منظوری کیلئے حکومت کی دی گئی ڈیڈ لائن ختم، مطالبات پر پیش رفت نہ ہو سکی، آج بنی گالہ کی جانب مارچ اور دھرنا دیا جائیگا

پیر 16 اکتوبر 2017 21:56

کرک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) کالجز اساتذہ کی جانب سے مطالبات منظوری کیلئے حکومت کی دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی مگر حکومت کی جانب سے مطالبات منظوری پر کسی قسم کی پیش رفت نہ ہوسکی۔

(جاری ہے)

جس کے بعد پورے صوبے کی طرح کرک کالجز اساتذہ بھی آج احتجاجی مارچ میں شرکت کرکے بنی گالہ جائینگے جہاں پر احتجاجی دھرنا دیا جائیگا۔ کالجز اساتذہ نے پروفیشنل الائونس کی منظوری اپ گریڈیشن اور نجکاری خاتمے کے تین مطالبات پیش کئے ہیں۔ مطالبات منظوری کیلئے کالجز اساتذہ نے پہلے مرحلے میں کلاسز کا بائیکاٹ کیا اور دوسرے مرحلے میں بنی گالہ جانے کی دھمکی دی تھی مگر حکومت کی جانب سے کسی قسم کی پیش رفت نہ ہوسکی ۔

متعلقہ عنوان :