کوہاٹ پنڈی روڈ پر ٹریفک حادثے میں ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق

پیر 16 اکتوبر 2017 21:54

کوہاٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) کوہاٹ پنڈی روڈ پر ٹریفک حادثے میں ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

کوہاٹ پنڈی روڈ پر مشال سی این جی کے قریب تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہونیوالی سوزوکی پک اپ نمبر KT-8408 اور فلائنگ کوچ نمبر EA-2483 آپسمیں ٹکرا گئیںجسکی زد میں آکرکوہاٹ شہر سے گنڈیالی جانیوالے موٹر سائیکل سواردو افراد حمزہ علی اور محمد ریاض شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر کوہاٹ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر (کے ڈی ای) ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاکر حمزہ علی جان کی بازی ہار گیا جسکی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کرکے اپنے آبائی علاقے کو روانہ کردی گئی جبکہ حادثے میں زخمی اسکے دوسرے ساتھی کو ہسپتال داخل کرادیا گیا۔

حادثے کا مقدمہ تھانہ محمدریاض شہید میںسوزوکی پک اپ اور فلائنگ کوچ کے ڈرائیوروں کے خلاف درج کرتے ہوئے غفلت کے مرتکب سوزوکی ڈرائیور فضل امین سکنہ شادی پور کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ فلائنگ کوچ ڈرائیورحادثے کے بعد جائے وقوعہ سے فوری طور پر فرار ہوگیا ہے جسکی حادثے کا شکار ہونیوالی فلائنگ کوچ گاڑی تحویل میں لی گئی ہے جبکہ روپوش ڈرائیور کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :