کراچی ، عمر کوٹ سے خاتون کا اغواء ، وزیراعلیٰ سندھ کا سخت نوٹس
کمشنر میرپور خاص اور ڈی آئی جی میر پورخاص کو خاتون کی فوری بازیابی کی ہدایات جاری ہر ایک رہنے والے افراد کی جانوں،عزت کو تحفظ فراہم کیاجائے اور بالخصوص اقلیتوں پر بطورخاص توجہ دی جائے، سید مراد علی شاہ
پیر 16 اکتوبر 2017 21:47
(جاری ہے)
وزیرا علیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چیف سیکریٹری سندھ کے ذریعے تمام کمشنر وں ، ڈپٹی کمشنروں اور انتظامیہ کے دیگر افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اپنے متعلقہ علاقوں کے لوگوں کے ساتھ قریبی روابط رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگ سادہ،غریب اور معصوم ہیں،لہٰذا ان کی مناسب طریقے سے بالخصوص سیکوریٹی کے حوالے سے خصوصی دیکھ بھال کی جائے اور ان کیروز مرہ کے درپیش مسائل کا تدارک کیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنروں کو چاہیے کہ وہ اپنے شہروں ،صحت کی سہولیات اور اسکولوں کے لازمی دورے کریں تاکہ عوام کے بہتر مفاد میں ان کی کارکردگی کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے اسی قسم کی ہدایات پولیس کے لیے جاری کیں کہ وہ لوگوں کو دیکھیں تاکہ لوگ بغیر کسی خوف و خطر کے اپنے روز مرہ کیکام اور کاروباری سرگرمیاں سرانجام دیں سکیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے صوبائی وزیر بلدیات کو بھی ہدایت کی کہ وہ لوکل باڈیز کو ہدایت کریں کہ وہ اپنے علاقوں کو صاف ستھرا رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم انہیں خاطر خواہ فنڈز دیتے ہیں لہٰذا انہیں چاہیے کہ یہ کام کریں۔ #مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.